حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ — Page 1
حضرت ام عمارة پیارے بچو! حضرت ام عمارہ رضی اللہ تعالی معما ہم آج آپ کو جن صحابیہ کی کہانی سنا رہے ہیں وہ اُمِ عمارہ کے نام سے مشہور تھیں۔حضرت ام عمارہ کا اصل نام نسیبہ تھا لیکن تاریخ اسلام میں آپ اپنی کنیت ام عمارہ ہی سے مشہور ہوئیں۔آپ انصار کے قبیلہ خزرج کے معزز خاندان نجار سے تعلق رکھتی ہیں۔(1) ہمارے پیارے نبی علیہ کے دادا حضرت عبدالمطلب کی والدہ صلى الله سلمی خاندان نجار سے تھیں جو مدینہ کا ایک معزز خاندان تھا اور حضور علیہ بھی اس خاندان کو بہت محبوب رکھتے تھے۔(2) حضرت ام عمارہ ہجرت سے تقریباً چالیس سال پہلے مدینہ میں پیدا ہوئیں۔(3) آپ کا پہلا نکاح زید بن عاصم سے ہوا۔جو آپ کے چچا زاد تھے۔زید سے دو بیٹے عبد اللہ اور حبیب ہوئے۔زید کے انتقال کے بعد عر بہ بن عمر و سے نکاح ہوا۔جس سے تمیم اورخولہ پیدا ہوئے۔(4) حضرت ام عمارہ نے عقبہ ثانیہ کے وقت اسلام قبول کیا۔یہ واقعہ