حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ — Page 15
حضرت ام عمارة پرورش پائی تھی۔15 حضرت ام عمارہ نے اپنے فرزند کی شہادت پر عہد کیا کہ مسیلمہ سے اس ظلم کا بدلہ لے کر رہیں گی۔(10) حضرت ابو بکر صدیق نے اپنے عہدِ خلافت میں حضرت خالد بن ولید کو مسیلمہ کی سرکوبی کے لئے بھیجا۔حضرت ام عمارہ نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے حضرت ابو بکر صدیق سے اجازت لے کر لشکر میں شمولیت کی۔مسیلمہ نے مقابلے کی زبردست تیاری کی اور چالیس ہزار جنگجوؤں کو حضرت خالد بن ولید کے مقابلے پر لا کھڑا کیا۔یمامہ کے مقام پر دونوں فوجوں میں گھمسان کا رن پڑا۔مسلمان اور مرتدین کی تعداد میں ایک چار کی نسبت تھی۔لیکن مجاہدین اسلام دین حق کی خاطر اس بہادری سے لڑے کہ مسیلمہ کی فوج کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تو مسیلمہ کے بیٹے شرجیل نے اپنے قبیلہ کو مخاطب کر کے کہا:۔”اے بنو حنیفہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مسلمانوں کا مقابلہ کرو! آج قومی غیرت اور بہادری کا دن ہے! اگر تم نے شکست کھائی تو تمہارے اہل وعیال پر مسلمان قبضہ کر لیں گے اس لئے اپنا ننگ و ناموس بچانا چاہتے ہو تو کٹ مرو ! مسلمہ کی تقریر نے بجلی کا کام کیا اور مسلیمہ کی فوج نے مسلمانوں کو