حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ

by Other Authors

Page 5 of 25

حضرت اُمِّ عمّارہ ؓ — Page 5

حضرت ام عمارة 5 نے طلوع کیا ہے۔اس لئے اب ہم پر ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کا شکر الله واجب ہو گیا ہے۔“ مسلمانوں کے بچے خوشی سے مدینہ کی گلی کوچوں میں گاتے پھرتے صلى الله محمد لے آگئے ! خدا کے رسول میں آگئے ، حبشی غلام آپ میے کی تشریف آوری کی خوشی میں تلوار کے کرتب دکھاتے پھرتے تھے۔صلى الله آپ ﷺ کا قافلہ چلتے چلتے بنو نجار کے محلہ میں جا پہنچا۔اس جگہ بنو نجار کے لوگ ہتھیاروں سے سجے ہوئے صف بند ہو کر آپ علی کے استقبال کے لئے کھڑے تھے۔اور قبیلہ کی لڑکیاں دف بجا بجا کر یہ شعر گا رہی تھیں۔نَحْنُ جَوَّارٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ يَا حَبَذَا مُحَمَّدٌ مَنْ جَارٍ یعنی ہم قبیلہ بنو نجار کی لڑکیاں ہیں اور ہم کیا ہی خوش قسمت صلى الله ہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ ہمارے محلے میں ٹھہر نے کے لئے تشریف لائے ہیں۔(6) صلى الله حضور یہ ان بچیوں کے پاس سے گزرے، تو مسکرا کر ان سے فرمایا۔بچیو! کیا تم مجھ سے الفت رکھتی ہو۔سب نے مل کر جواب دیا ہاں یا رسول اللہ اللہ ! حضور نے فرمایا تم بھی مجھ کو بہت عزیز ہو!۔آج بنو نجار کی خوشی کی تو کوئی انتہاء ہی نہ تھی۔کیونکہ آپ ﷺ کی