حضرت اُمّ الفضل لبابۃُ الکبریٰ ؓ

by Other Authors

Page 9 of 20

حضرت اُمّ الفضل لبابۃُ الکبریٰ ؓ — Page 9

حضرت ام الفضل لبابة الكبرى صحابہ کرام نے کتنے دن پتے کھا کر گزارہ کیا۔حضرت ام الفضل نے صبر ورضا کے ساتھ یہ دن کاٹے۔یہی وہ وقت تھا جب آپ کے ہاں ایک بیٹے حضرت عبداللہ کی پیدائش ہوئی۔(3) حضرت عباس یعنی حضرت ام الفضل کے شوہر اور نبی کریم ما صلى الله کے چچا اس بچے کو گود میں اٹھا کر حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی کریم ﷺ نے اپنا لعاب دہن اس نومولود کے منہ میں رکھا اور اس بچے کے لئے خیر و برکت کی دعا کی۔یہ بچہ نبی کریم ﷺ کی بابرکت دعا کے نتیجہ میں آسمان علم و فضل کا ایک روشن ستارہ بنا۔عبد اللہ جسے تاریخ میں ابن عباس کے نام سے جانا جاتا ہے۔(4) حضرت ام الفضل کو ہجرت کی سعادت بھی ملی۔فتح مکہ سے کچھ عرصہ پہلے آپ کے شوہر نے اعلامیہ اسلام قبول کیا۔اس موقع پر اس خاندان نے نبی کریم ﷺ سے اجازت حاصل کر کے مدینہ کی طرف ہجرت کی۔(5) نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی میں ایک ہی حج کیا۔اور اس مجید الواداع کے موقع پر حضرت ام الفضل کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ آپ مے کے ساتھ تھیں۔حج کی عبادات بجالانے کے دوران عرفہ کے دن (وادی عرفات