حضرت اُمّ الفضل لبابۃُ الکبریٰ ؓ

by Other Authors

Page 10 of 20

حضرت اُمّ الفضل لبابۃُ الکبریٰ ؓ — Page 10

حضرت ام الفضل لبابة الكبرى 10 میں قیام کے دوران) بعض لوگوں نے خیال کیا کہ حضور علی روزے سے ہیں۔صلى الله جب حضرت ام الفضل کولوگوں کے اس شک کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے ایک دودھ کا پیالہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں بھیجا۔آپ ﷺ نے دودھ پی لیا۔اس سے لوگوں کا شک دور ہو گیا۔صلى الله حضرت ام الفضل نبی کریم ع سے بے پناہ محبت اور عقیدت رکھتی تھیں نبی کریم ﷺ کو بھی اپنی چچی سے خاصا احترام اور محبت کا تعلق تھا۔حقیقت تو یہ ہے کہ سارا خاندان نبوت ہی حضرت ام الفضل کی بہت صلى الله عزت کرتا تھا۔آپ ﷺ اکثر حضرت ام الفضل کے گھر تشریف لے جاتے۔اگر دو پہر کا وقت ہوتا تو وہیں آرام فرماتے۔حضرت ام الفضل کو یہ سعادت بھی حاصل تھی کہ وہ پیارے نبی ﷺ کا سر مبارک اپنی گود میں رکھتیں، آپ ﷺ کے بالوں میں انگلیاں پھیر تیں ، آپ ﷺ کے بالوں کو صاف کرتیں ، گرد نکالتیں، تنکے و غیره دور کرتیں اور ان میں کنگھی کرتیں۔(6) حضرت ام الفضل" نہ صرف ابتدا میں اسلام لانے والوں میں سے تھیں بلکہ بہت مضبوط ایمان کی مالک تھیں۔آپ نماز کا بہت اہتمام کرتیں اور ہر پیر اور جمعرات کو نفلی روزے بھی رکھتی تھیں۔آپ شاعرہ بھی