حضرت اُمِّ ہانی ؓ

by Other Authors

Page 10 of 18

حضرت اُمِّ ہانی ؓ — Page 10

حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا 10 حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا سادہ طبیعت کی خوش مزاج خاتون تھیں۔آپ کو سلیقہ اور مہمان نوازی اپنی والدہ محترمہ سے ملی۔آپ کو اللہ تعالیٰ سے عشق اور اُس پر کامل تو کل تھا۔زندگی میں بے شمار تکلیفوں کا سامنا انتہائی صبر اور ہمت سے کیا اور بھی کوئی لفظ بے صبری کا ادا نہ کیا۔فصاحت و بلاغت اور ادب آپ کو اپنے والد ماجد کی طرف سے ورثہ میں ملا۔قرآن مجید پر غور و فکر کرتی رہتی تھیں۔فقہ سے بہت دلچسپی تھی اور بعض فقہی مسائل دریافت بھی کئے۔اسی طرح بعض قرآنی آیات کے مفہوم بر اور است آنحضور ﷺ سے پوچھے۔مکہ معظمہ میں اُم ہانی رضی اللہ سما کو قریشی خواتین میں عام طور پر اور ہاشمی خواتین میں خاص طور پر بڑی عقلمند، اچھی رائے دینے والی اور ادیب خاتون سمجھا جاتا تھا۔حضرت ام ہانی رضی اللہ معا فضل و کمال کے لحاظ سے بڑے بلند مرتبہ پر فائز تھیں ان سے چھیالیس احادیث مروی ہیں۔حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا کی روایت کردہ احادیث ،احادیث کی مستند کتب صحاح ستہ میں موجود ہیں۔(13) ان سے ان کے بیٹے جعدہ اور پوتے ہارون نے بھی احادیث روایت کیں۔(14) ایک بہت پیاری حدیث حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا سے مروی ہے اس حدیث مبارکہ میں حضرت عائشہ کے حوالے سے سب مسلمان خواتین