حضرت اُمِّ ہانی ؓ

by Other Authors

Page 9 of 18

حضرت اُمِّ ہانی ؓ — Page 9

حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا 9 اس واقعہ سے صحابہ کرام نے حضرت ام ہانی رضی اللہ عنھا کے فضل اور شرف کا اعتراف کیا وہ آپ کی بڑی عزت اور احترام کیا کرتے تھے۔سرور دو عالم علیہ حضرت اُم ہانی رضی اللہ عنھا پر بہت شفقت فرمایا صلى الله کرتے تھے آپ علیہ ان کی دلجوئی کرتے ، ان کے حالات سے باخبر رہتے اور اکثر ان کے گھر تشریف لا کر محبت و شفقت کا اظہار فرماتے۔ایک مرتبہ آپ ﷺ نے ام ہانی رضی الہ علما سے فرمایا:۔ائم ہانی رضی اللہ کا بکری لے لو یہ با برکت جانور ہے۔“ (12) حضرت ام ہانی رضی اللہ عنھا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ حضور علیہ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی حضرت فاطمہ آپ کے بھائی حضرت علی کے الله عقد میں آئیں۔حضرت علی کو آنحضرت ﷺ کی دامادی کا شرف حاصل ہوا۔اس طرح آنحضور ﷺ سے قربت اور بھی بڑھ گئی۔ام ہانی رضی اللہ صحا حضور ﷺ کے آرام کا بہت خیال رکھتی تھیں روایات سے پتہ چلتا ہے کہ جب ان کے بچے کم سن تھے تو آپ حضور اللہ کے پاس کم کم جاتی تھیں۔ایک بار حضرت عباس نے بیان کیا کہ رسول اللہ ہے آپ کے بارے میں دریافت فرمارہے تھے تو کہنے لگیں:۔"میرے بچے چھوٹے ہیں۔مجھے اچھا نہیں لگتا کہ یہ حضور میں نے کو تنگ کریں یا تکلیف میں ڈالیں۔"