عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 8
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں عہدوں کی اہمیت ( قرآن وحدیث کی روشنی میں) اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے متعدد مقامات پر امانت داری کی تاکید رمائی ہے۔ارشاد باری ہے: فَلْيُؤَدِ الَّذِي اؤْتُمِنَ أَمَانَتَهُ وَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ (البقرة: 284) ترجمہ : ” پس جو امین بنایا گیا اس کو چاہئے کہ اپنی امانت کا حق ادا کرے ور چاہئے کہ اپنے رب، اللہ سے ڈرے“۔نیز تقویٰ پر چلنے والوں کی یہ نشانی بتائی ہے کہ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا - (البقرة:178) یعنی وہ اپنے عہد کو جب کوئی عہد کر لیں پورا کرنے والے ہیں۔پھر فرمایا کہ: اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا۔( بنی اسرائیل : 35 ) یعنی ہر عہد کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی۔آنحضرت سلیم نے بھی امانتوں کی ادائیگی کی بہت تاکید فرمائی ہے: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی سلیم نے فرمایا 8