عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 32 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 32

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں سالانہ ) کا بجٹ بمطابق ہدایات نظارت بیت المال آمد بر وقت تیار کر کے مرکز بھجوانا۔اس بجٹ کی ایک نقل مقامی جماعت کے لئے محفوظ رکھنا۔تمام کمانے والے احمدی احباب ( مرد وخواتین ) سے انکی پوری آمد اور شرح کے مطابق لازمی چندہ جات کی وصولی کرنا۔صاحب نصاب افراد سے زکوۃ کی وصولی کا انتظام کرنا۔محصلین کے نظام کی صورت میں اُن کو رسید بکس جاری کرنا اور بر وقت ان سے رسید عکس مع رقم وصول کرنا۔احباب جماعت کو مرکزی ہدایات بابت چندہ جات متعلقہ نظارت بیت المال آمد سے آگاہ رکھنے کے لئے کوشش کرنا اور عمل کروانا۔شعبہ مال کے بارہ میں مرکز سے حسب قواعد خط و کتابت کرنا اور مرکز کو مطلوبہ معلومات اور گوشوارے مہیا کرنا۔لازمی چندہ جات کی وصولی کے علاوہ دیگر جماعتی چندہ جات کی وصولیوں کا بھی حساب رکھنا۔مقامی جماعت کے لئے مقامی اخراجات کا بجٹ آمد و خرچ تیار کر کے مجلس عاملہ میں پیش کرنا ان ے علاوہ ہر قسم کے مالی معاملات کا تعلق براہ راست سیکرٹری مال سے ہے۔سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سیکرٹری مال کی ذمہ 32