عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 26 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 26

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں ضرورت تبلیغی جلسوں کا انتظام کرنا وغیرہ۔شعبہ نور الاسلام کی طرف سے دئے گئے لائحہ عمل مثلاً پیس سپوزیم سیمینارز، بک فیئرز میں شرکت اور سوشل میڈیا کے ذریعے دعوت الی اللہ کو فروغ دینا۔سید نا حضرت خلیفة المسح الامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز دعوت الی الله کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اپنے خطبہ جمعہ فرموده 4 جون 2004ء میں ارشاد فرماتے ہیں:۔دعوت الی اللہ کا کام ایک مستقل کام ہے مستقل مزاجی سے لگے رہنے والا کام ہے اور یہ نہیں ہے کہ ایک رابطہ کیا سال کے آخر میں دو مہینے اپنے ٹارگٹ پورے کرنے کے لئے وقف کر دیئے۔بلکہ سارا سال اس کام پہ لگے رہنا چاہئے اور اس طرف توجہ دیتے رہنا چاہئے۔اور جس آدمی کو پکڑیں اس کا پتہ لگ جاتا ہے کس مزاج کا ہے۔جو بھی آپ کے رابطے ہوتے ہیں پھر سلسل اس سے رابطہ ہو۔آخر ایک وقت ایسا آئے گا یا تو آپ کو اس کے رے میں پتہ لگ جائے گا کہ اس کا دل سخت ہے اور وہ ایسی زمین ہی نہیں جس پہ کوئی چھینٹا بارش کا اثر کر سکے، کوئی نیکی کا اثر اس پر ہو، تو اس کو 26