عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 7 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 7

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں میں ضلع وارا اورصو بہ وار اور ملک وارا انجمنیں بھی ہیں ) جہاں جہاں احمدی پائے جاتے ہیں اور اپنے اپنے محدود حلقہ میں صدر انجمن احمد یہ والے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔مگر ایک کام ان کا یہ بھی ہے کہ اپنے اپنے حلقہ میں سے مجلس مشاورت کے لئے نمائندے منتخب کر کے بھجوائیں۔ملخص از سلسله احمدیه ص ۴۲۹ تا ۴۳۱) بہر حال الہی وعدوں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں یہ نظام، نظام خلافت کے ساتھ قائم رہنا ہے اور اب یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مضبوط بنیادوں پر قائم ہو چکا ہے اور اکناف عالم میں پھیلتا جارہا ہے۔الحمد للہ 7