عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 6 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 6

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں ا۔اول خلیفہ وقت ہے جو جماعت کے نظام کا مستقل اور مرکزی نقطہ۔اور اس قید کے ساتھ کہ وہ کوئی حکم شریعت اسلامی اور اپنے متبوع کی ہدایات کے خلاف نہیں دے سکتا۔(اور ایسا ہونا ممکن ہی کہاں ہے) اسے کلی اختیارات حاصل ہیں۔۲۔دوسرے صدر انجمن احمد یہ ہے جو سلسلہ کے کاموں کو چلانے کے لئے خلیفہ وقت کے ماتحت ایک مرکزی اور انتظامی انجمن ہے جس کے ممبر مختلف سیلوں کے انچارج ہوتے ہیں اور ناظر کہلاتے ہیں مگر خلیفہ وقت کے حکم۔ایسے مبر بھی مقرر ہو سکتے ہیں جن کے پاس کسی صیغہ کا چارج نہ ہو۔۳۔تیسرے مجلس مشاورت ہے جو صدر انجمن احمد یہ کے مقابل پر یعنی اس کے متوازی ایک مشیر انجمن ہے۔اس مجلس کا عمو ماسال میں ایک دفعہ جلاس منعقد ہو سکتا ہے۔یہ مجلس صدر انجمن احمدیہ کے ماتحت نہیں۔بلکہ اسی طرح براہ راست خلیفہ وقت سے تعلق رکھتی ہے جس طرح صدر انجمن احمد یہ بھتی ہے۔گویا صدر انجمن احمد یہ ایک انتظامی انجمن ہے اور مجلس مشاورت ہم ملکی معاملات میں مشورہ کے لئے قائم ہے۔۴۔چوتھے مقامی انجمنیں ہیں جو ہر شہر یا قصبے میں ( بعض صورتوں 6