عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 60
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں میں شریک نہیں ہور ہے، ان سے پیار محبت کا سلوک نہیں کر رہے، یا خلیفہ وقت کی طرف سے کسی معاملہ میں رپورٹ منگوائی جاتی ہے تو بغیر تحقیق کے مکمل طریق کے جواب دے دیتے ہیں یا کسی ذاتی عناد کی وجہ سے، جو خدا نہ کرے ہمارے کسی عہدیدار میں ہو۔غلط رپورٹ دے دیتے ہیں تو ایسے تمام عہد یدار گنہ گار ہیں۔“ (از خطبه جمعه 5 دسمبر 2003ء) جماعتی اموال کو احتیاط سے خرچ کرنا پھر عہد یدار ان کی ایک خصوصیت یہ بھی ہونی چاہئے کہ جماعتی اموال کو خاص طور پر بہت احتیاط سے خرچ کریں کسی بھی صورت میں اسراف نہیں ہونا چاہئے۔اس لئے خاص طور پر وہ شعبے جن پر اخراجات زیادہ ہوتے ہیں اور ان کے بجٹ بھی بڑے ہیں۔انہیں صرف اپنے بجٹ ہی نہیں دیکھنے چاہئیں بلکہ کوشش ہو کہ کم خرچ میں زیادہ سے زیادہ استفادہ کس طرح کیا جا سکتا ہے۔۔۔پس امراء اور متعلقہ عہدیداران اس بات کا خاص خیال رکھیں۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 12 اپریل 2013) 60