عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 59 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 59

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں اس کے ساتھ وابستہ رہنے میں ہی ہے۔اس لئے کسی کے خلاف غلط فیصلہ ہو جاتا ہے تو جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے کہ صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے ، بے صبری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔خطبه جمعه ۵ دسمبر ۲۰۰۳ء) جماعت کے عہدیدار خلیفہ وقت کے نمائندے جماعت احمدیہ میں عہد یدار اسٹیجوں پر بیٹھنے یا رعونت سے پھرنے کے لئے نہیں بنائے جاتے بلکہ اس تصور سے بنائے جاتے ہیں کہ قوم کے سردار قوم کے خادم ہیں۔ہمیں تو اپنے آقا صلی شما ای ایم کی اتباع میں بہت بڑھ کر عاجزی انکساری، پیار اور محبت کے ساتھ لوگوں سے پیش آنا چاہئے کیونکہ خلیفہ وقت کے لئے تو ہر ملک میں، ہر شہر میں یا ہر محلے میں جا کر لوگوں کے حالات سے واقفیت حاصل کرنا مشکل ہے۔یہ نظام جماعت قائم ہے جیسا کہ میں نے بتایا کہ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت مضبوط بنیادوں پر قائم ہو چکا ہے۔وہ تمام عہدیدار چاہے ذیلی تنظیموں کے عہد یدار ہوں چاہے جماعتی عہد یدار ہوں، خلیفہ وقت کے نمائندے کے طور پر اپنے اپنے علاقہ میں متعین ہیں اور ان سے یہی امید کی جاتی ہے اور یہی تصور ہے کہ وہ خلیفہ وقت کے نمائندے ہیں اگر وہ اپنے علاقہ کے احمدیوں کے حقوق ادا نہیں کر رہے۔ان کی تھی خوشی ؟ 59