عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 50
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں عہدیداران کو ذریں نصائح (ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ) تقویٰ عہدیدار ہونے کی حیثیت سے آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ تقویٰ کی مشعل کو بلند رکھیں اور تاریکی میں دوسروں کی رہنمائی کریں۔اس طرح دوسروں کے لئے راستہ کو روشن کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کا اپنا طرز عمل ایک نمونہ اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ہو۔(خطاب ریفریشر کورس فرمودہ 7 دسمبر 2016) عاجزی پھر ایک وصف جو خاص طور پر عہدیداروں کے اندر ہونا چاہئے وہ عاجزی ہے اللہ تعالیٰ نے عباد الرحمن کی یہ نشانی بتائی ہے کہ یمشون علی الارض هونا ( الفرقان: 64 ) کہ وہ زمین پر عاجزی سے چلتے ہیں پس اس کی بھی اعلی مثال ہمارے عہد یداروں میں ہونی چاہئے جتنا بڑا کسی کے پاس عہدہ ہے اتنی ہی زیادہ اسے خدمت کے جذبے سے لوگوں کے ملنے کے لحاظ سے عاجزی دکھانی چاہئے اور یہی بڑا پن ہے۔50