عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 31 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 31

ہیں:۔عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں پھر سیکرٹری تعلیم ہے۔عموماً سیکرٹریان تعلیم جماعتوں میں اتنے فعال نہیں جتنے ان سے توقع کی جاتی ہے یا کسی عہدیدار سے توقع کی جاسکتی ہے۔اور یہ میں یونہی اندازے کی بات نہیں کر رہا ، ہر جماعت اپنا اپنا جائزہ لے لے تو پتہ چل جائے گا کہ بعض سیکرٹریان پورے سال میں کوئی کام نہیں کرتے۔حالانکہ مثلاً سیکرٹری تعلیم کی مثال دے رہا ہوں سیکرٹری تعلیم کا یہ کام ہے کہ اپنی جماعت کے ایسے بچوں کی فہرست بنائے جو پڑھ رہے ہیں، جو اسکول جانے کی عمر کے ہیں اور اسکول نہیں جارہے پھر وجہ معلوم کریں کہ کیا وجہ ہے وہ اسکول نہیں جار ہے۔مالی مشکلات ہیں یا صرف نکما پن ہی ہے۔اور ایک احمدی بچے کو تو توجہ دلانی چاہئے کہ اس طرح وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔مثلا پاکستان میں ہر بچے کے لئے خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے یہ شرط لگائی تھی کہ ضرور میٹرک پاس کرے بلکہ اب تو معیار کچھ بلند ہو گئے ہیں اور میں کہوں گا کہ ہر احمدی بچے کو ایف۔اے بارہویں ) ضرور کرنا چاہئے۔" سیکرٹری مال مقامی جماعت کے لازمی چندہ جات (حصه آمد، چنده عام ، چنده جلسه 31