عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 27 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 27

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں تو آپ چھوڑیں لیکن بہت سارے ایسے ہیں جو آپ سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اس لئے اس عمل کو مسلسل جاری رہنا چاہئے اور سونہیں جانا چاہئے کہ جی کام سال کے آخر میں کر لیں گے۔“ سیکرٹری امور عامه سیکرٹری امور عامہ کے سپر د جماعت کے اندرونی معاملات ہوتے ہیں جو وہ نظارت امور عامہ کی ہدایات کے مطابق انجام دینے کا پابند ہوتا ہے۔مثلاً بے روز گار نو جوانوں کو روز گار مہیا کرانا۔خدمت خلق اور رفاہی کام کرنا اور یلیف کی تقسیم کا کام کرنا نظم وضبط کو قائم رکھنا۔جماعتی املاک کی حفاظت کا خیال رکھنا۔باہمی تنازعات کو افہام وتفہیم کے ذریعے یا پھر اصلاحی کمیٹی کے ذریعے دور کر کے یہ کوشش کرنا کہ معاملات کو عدالتوں میں لے جانے کی نوبت نہ آئے۔اور جو احباب بلا اجازت عدالتوں میں جاتے ہیں اُن کے متعلق بروقت نظارت امور عامہ میں اطلاع دینا۔دارالقضاء کے فیصلوں کی تنفیذ نظارت امور عامہ کی ہدایت کے مطابق بر وقت کروانا۔مقامی وضلعی لیول تک کے سرکاری حکام سے رابطہ کر کے احباب جماعت کے اموال ونفوس کی حفاظت کا انتظام کرنا اور پریس اور پبلیسٹی کے 27