عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 22 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 22

نیز فرمایا: عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں ہمیشہ مرض کی نشان دہی ہونے پر اسے فوراً پکڑیں اور وہیں اس کا قلع قمع کریں۔عہد یداران ہر بات سے صرف نظر نہ کیا کریں بلکہ شروع میں ہی ہر برائی کو روکنے کی کوشش ہونی چاہئے اور ہرگز اسے پہنچنے اور پھیلنے نہیں د چاہئے۔۔۔۔۔اپنی جماعتوں میں جائزے لیتے رہا کریں اور ہر اصلاح طلب معاملے پر فوری کاروائی کر کے (مرکز) کو اس کی رپورٹ بھیجوایا کر۔۔۔اگر عہد یدار کسی بات کو چھپاتے ہیں تو وہ اپنی ذمہ داری سے خیانت کرتے ہیں۔“ فرمایا: اقتباس از خط حضور انور ۵ نومبر ۲۰۱۰) جہاں جہاں ہماری ( مساجد ) ہیں سینٹرز ہیں وہاں احمدی ان مساجد سے کتنی دور کتنے فاصلے پر رہتے ہیں۔۔کس نماز میں زیادہ حاضری ہوتی ہے ور کتنے فیصد لوگ شامل ہوتے ہیں“ (الفضل انٹر نیشنل ۵ رمئی تا ارمئی ۲۰۰۶ صفحه ۲) جولوگ مساجد سے رابطہ رکھتے ہیں ان تک تو باتیں پہنچ جاتی ہیں جو رابطہ نہیں رکھتے ان کی تربیت کے لئے زیادہ کوشش کی ضرورت ہے۔“ الفضل ۲ جون ۲۰۰۴ صفحه ۲) 22