عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 18
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں لئے ممکنہ ذرائع استعمال میں لانے کی ذمہ داری مربیان کی ہے اور وہ اس معاملہ میں خلیفہ وقت کے نمائندے ہیں۔پس دونوں امراء بھی ، صدران بھی، یعنی امراء اور صدران اور مربیان کا آپس کا تعاون ہونا چاہئے اور ایک سکیم کے تحت کام کرنا چاہے تبھی جماعت کو انتظامی لحاظ سے وہ مضبوط کر سکیں گے اور روحانی اور علمی معیار بھی ترقی کرتے چلے جانے والے ہوں گے۔“ خطبه جمعه فرمودہ 10 مارچ2017) امیر۔۔۔کا کام ہے کہ چاہے اس کے خلاف ہی شکایت ہو وہ اسے آگے پہنچائے اور اگر کسی وضاحت کی ضرورت ہے تو وضاحت کر دے تا کہ مزید خط و کتابت میں وقت ضائع نہ ہو۔(خطبہ جمعہ ۳۱ دسمبر ۲۰۰۴) نائب امیر و نا ئب صدر نائب امیر و نائب صدر۔امیر اور صدر کے جملہ کاموں میں آسانی پیدا کرنے کے لئے بطور معاون ہوتے ہیں تا کہ امیر وصدر کی غیر موجودگی میں پوری ذمہ داری کے ساتھ جملہ امور میں کام کرسکیں۔جنرل سیکرٹری ئنس بڑی جماعت میں نائب امیر یا نائب صدر ہونے کے باوجود 18