عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 17 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 17

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں فرائض امراء صدران و سیکرٹریان جماعت امراء کی دو Categories بنائی گئی ہیں۔ضلعی اور مقامی ضلعی امیر وہ اعلیٰ انتظامی افسر ہیں جو ضلع کی جملہ جماعتوں کے ذمہ دار اور نگران ہوتے ہیں۔اسی طرح مقامی امیر مقامی جماعت کے ذمہ دار اور نگران ہوتے ہیں۔ہر دو حضور انور کی منظوری سے منتخب یا نا مزد کئے جاتے ہیں۔صدران مرکز کی طرف سے اپنی مقامی جماعت کے جملہ امور کی ذمہ داری اور نگرانی کے لئے مقرر کئے جاتے ہیں۔صدران جماعت حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے مقررہ مرکزی انتخاب کمیٹی کی منظوری سے منتخب یا نا مزد کئے جاتے ہیں۔,, امراء اور صدر ان کو توجہ دلاتے ہوئے حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: صدر جماعت یا امیر جماعت کو یادرکھنا چاہئے کہ جہاں انتظامی سربراہ ونے کی وجہ سے جماعت کے انتظامی نظام کو صحیح طور پر چلانے کی ان کی ذمہ داری ہے اور اس کام میں خلیفہ وقت نے ان کو اپنا نمائندہ بنایا ہوا ہے۔اسی طرح جماعت کی دینی اور روحانی بہتری اور ترقی اور اس کے 17