عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 12
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں کے لئے کسی کو منتخب کرنا چاہتے ہیں، اس کے حق میں اپنی رائے دیں۔پرانے احمدی تو جانتے ہیں، نئے آنے والوں پر بھی واضح ہونا چاہئے نو جوانوں پر بھی واضح ہونا چاہئے کہ انتخابات میں رائے دی جاتی ہے حتمی فیصلہ خلیفہ وقت کی طرف سے ہوتا ہے۔بعض دفعہ کسی کے حق میں کثرت کے باوجود بعض وجوہات کی بنا پر دوسرے کو عہد یدار بنادیا جاتا ہے۔یہ بھی واضح ہو کہ بعض مقامی عہدیداروں کے انتخابات کی حتمی منظوری اگر ملکی امیر دیتا ہے تو اسے قواعد اس کی اجازت دیتے ہیں۔کثرت رائے سے اختلاف کا وہ حق رکھتا ہے لیکن امراء کو کثرت رائے کا عموماً احترام کرنا چاہئے۔“ 66 (خطبه جمعه فرموده ۱۲ اپریل ۲۰۱۳) 12