توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 45 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 45

توہین رسالت کی سزا ( 45 ) قتل نہیں ہے قرار دینا، حد سے بڑھی ہوئی حماقت ہے اور دشمنان اسلام کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے والی بات ہے۔اس اجمالی بیان کے بعد اب ذیل میں ان واقعات کا فردا فردا محاکمہ پیش ہے۔یہاں ایک وضاحت یہ بھی پیش خدمت ہے کہ آئندہ صفحات میں امام ابن تیمیہ کی طرف منسوب کتاب " الصارم المسلول علی شاتم الرسول “ کے حوالے بھی پیش کئے گئے ہیں۔یہ حوالے یا اقتباس اس کتاب سے لئے گئے ہیں جو ادارہ الدرر السنیۃ نے انٹرنیٹ پر مہیا کی ہے۔ہم نے صفحات کے ساتھ ابواب اور ذیلی عناوین کا حوالہ بھی دیا ہے تاکہ عبارت ڈھونڈھنے میں مشکل نہ ہو۔*****