توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 160
***** توہین رسالت کی سزا { 160 | قتل نہیں ہے ملا علی قاری ” نے اس روایت کے تحت لکھا ہے کہ ایک روایت میں ہے کہ اس کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے گئے تھے اور ایک اور روایت میں ہے کہ اس کے دونوں پستان کاٹ دیئے گئے تھے۔لیکن بہتر تھا کہ یا تو اس کی زبان کاٹ دی جاتی یا اسے قتل کر دیا جاتا۔(شرح الشفا صفحہ (406 روایات میں مذکور ان تمام مختلف اور متفرق باتوں میں سے کس کو صحیح اور سچا سمجھا جائے اور کس کو نہ سمجھا جائے۔اصل بات یہ ہے کہ اس بے سند روایت میں اتنے اختلافات یقینی طور پر اس روایت کا اضطراب ظاہر کرتے ہیں اور اس کو بنیادی طور پر کمزور بلکہ وضعی ثابت کرتے ہیں۔ایسی بے بنیاد روایت پر عقائد کی بنیاد حباب بر آب کے سوا کچھ نہیں۔