توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 393 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 393

توہین رسالت کی سزا { 393 ) قتل نہیں ہے رسول پاک صلی للی کم کی توہین کرتا ہے تو ممکن نہیں ہے کہ آپ کی توہین ہو جائے۔اس کی مثال یہ بھی ہے کہ جیسا کہ ایک بد انسان نے رسول اللہ صلی ال ظلم پر جادو کیا مگر وہ آپ پر نہیں ہوا۔یعنی اس نے تو اپنی طرف سے یہ کیا تھا مگر وہ آپ پر ہو نہیں سکا۔جیسے کوئی کسی کو تیر مارے مگر وہ اسے نہ لگے۔بعینہ ہر نبی پر استہزاء ضرور ہوتا ہے، اس کی توہین کی کوشش ضرور کی جاتی ہے مگر ان کی تو ہین نہیں ہو سکتی۔اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ مخالفوں کی ایسی حرکتوں سے محفوظ و مصئون رکھتا ہے۔وہ عزتوں اور عظمتوں کے بلند ترین مقام پر قائم رہتے ہیں۔چنانچہ اس سچائی سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی ا یکم کو باقی تمام دیگر انبیاء علیہم السلام سے زیادہ اور بڑھ کر قابل احترام اور مقدس بنایا ہے۔پس رسول اللہ صلی ا ظلم کی کبھی اور کسی طور پر تو ہین ممکن نہیں۔جو لوگ تو ہین کے نعرے لگا لگا کر انسانوں کے خون کے درپے ہیں انہیں اس سے ہاتھ کھینچنے چاہئیں اور خاطر جمع رکھنی چاہئے کہ سید المقدسین، اکرم المکرمین حضرت محمد مصطفی صلی نیم کی نہ توہین ہوئی ہے ، نہ ہوتی ہے اور نہ ہی کبھی ہو گی۔انشاء اللہ۔لہذ اضرورت ہے کہ اپنے جان سے پیارے اور عزیز اور اللہ کے محبوب حضرت محمد مصطفی صلہ پر بکثرت درود بھیجا جائے تاکہ یہ فصیل درود و سلام تہ بہ ته بلند ، وسیع اور مضبوط ہوتی چلی جائے۔تعلیم قارئین کرام! اس زمانے میں ناموس رسول اللہ صلی علیم کی حفاظت کا حقیقی کام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذمہ ہے۔لہذا یہی وہ جماعت ہے جو آپ کے لائے ہوئے نظام، اور عمل کے مطابق ناموس رسول اللہ صلی الی کم کی حفاظت کرتی ہے، کر رہی ہے اور کرتی رہے گی اور انشاء اللہ کر کے رہے گی۔جماعت احمد یہ خلافت حقہ کی الہی قیادت میں ایک مضبوط اور محکم لائحہ عمل رکھتی ہے اور اس کا یہ جہاد ہمیشہ سے جاری ہے اور خلافت حقہ کے تحت ہمیشہ جاری