تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 634
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم سو ممالک میں مشن قائم کرنے کے منصوبے کے تحت یہ ملک انڈونیشیا کے سپر د تھا۔مگر افسوس ہے کہ انڈونیشیا کے نمائندگان یہاں جماعت قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔اس کی وجہ غالبا عدم توجہ ہے۔لیکن گزشتہ سال یہاں انگلستان میں ایک مخلص، دعوت الی اللہ کا شوق رکھنے والے نوجوان محمد اکرم احمد کی صاحب نے مجھ سے ذکر کیا کہ ان کو ملازمت کی پیش کش پاپوانیوگنی سے آئی ہے اور وہ وہاں جانے کا رجمان نہیں رکھتے کیونکہ بہت دور ہے۔ایک لمبے عرصے تک خاندان کی جدائی برداشت کرنی پڑے گی۔مجھے چونکہ دلچپسی تھی وہاں جماعت قائم کرنے میں اور میں جانتا تھا کہ ان کو بھی دعوت الی اللہ کا بے حد شوق ہے، چنانچہ جب میں نے ان سے یہ ذکر کیا تو انہوں نے بڑی خوشی سے وہاں جانے پر رضامندی ظاہر کر دی۔اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہی کی دعوت الی اللہ سے وہاں کے مقامی عیسائی، احمدی ہو چکے ہیں۔اور وہ ماشاء اللہ بڑی ہمت اور کوشش سے کام کر رہے ہیں۔بازاروں میں کھڑے ہو کر مجمع بھی لگاتے چلتے چلتے آدمی کو ہوٹل میں ساتھ جانے کی دعوت بھی دیتے ہیں۔بڑا وقت سفر کا برداشت کر کے ان کے دیہات تک بھی جاتے ہیں۔اس لئے وہ ہم سب کی دعاؤں کے محتاج ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں میں مزید برکت ڈالے۔(آمین) فن لینڈ کے متعلق تفصیل یہ ہے کہ اس ملک کا 2/3 حصہ جنگلوں اور جھیلوں مشتمل ہے۔اس کے مشرق میں روس ، مغرب میں سویڈن ، شمال میں ناروے اور جنوب میں بحیرہ بالٹک ہے۔اس کا رقبہ ایک لاکھ، تمیں ہزار، پانچ سو ستاون مربع میل ہے۔آبادی 49 لاکھ ، دس ہزار۔زبان فنش اور کچھ حصے میں سویڈش بھی بولی جاتی ہے۔مذہب عیسائیت ہے۔جو 92 فیصدی ہے اور لوتھیرین چرچ سے تعلق رکھنے ہیں۔والے لوگ ہیں۔سوممالک میں مشن قائم کرنے کے منصوبے کے تحت یہ ملک ناروے کے سپر د تھا۔امسال جولائی میں ہمارے ناروے کے مربی انچارج مکرم کمال یوسف صاحب اپنے ساتھ احمدی مخلص داعین الی اللہ کی ایک ٹیم لے کر گئے۔دو دورے انہوں نے وہاں گئے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے دورے میں آٹھ اور دوسرے دورے میں سات، یعنی کل پندرہ دوستوں نے بیعت کر کے احمدیت میں شمولیت اختیار کی۔ان میں سے سب کا تعلق تو فن لینڈ سے نہیں ہے۔پہلے دورے میں جو آٹھ افراد احمدی ہوئے ، ان میں سے دو عرب ہیں، دو سینی گال سے تعلق رکھنے والے ہیں اور چارفن لینڈ کے مقامی فنش باشندے ہیں۔دوسرے دورے میں کل سات بیعتوں میں سے تین دوست فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے مقامی ہیں۔گویا خدا کے فضل سے سات مقامی فنش دوست احمدیت میں داخل ہو چکے ہیں۔ان میں سے ایک کا مجھے خط بھی ملام 634