تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 523 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 523

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد هفتم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 30 جنوری 1987ء کتنے بنائے ہیں۔سنتا ہوں کہ فلاں نے اتنے بنائے، مجھے کتنی توفق ملی ہے۔اس لئے ساری دنیا کے احمدی سب سے پہلے اس احساس کو پیدا کرنے کی طرف متوجہ ہوں۔اور جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے، پھر جب دعائیں کریں گے تقویٰ کے ساتھ ، قول حسن اور فعل حسن کے ساتھ تبلیغ شروع کریں گے تو اللہ تعالیٰ لازماً آپ کو پھل عطا فرمائے گا۔یہ خدا کی سنت ہے، جسے وہ تبدیل نہیں کیا کرتا۔جہاں تک دشمنوں کی باتوں کا تعلق ہے، دشمن بھی تیز تر ہوگا اپنی کوششوں میں۔یہ نہ سمجھیں کہ وہ بیٹھا ر ہے گا۔آپ میں سے اکثر کے احساس کے بیدار ہونے سے پہلے دشمن بیدار ہو چکا ہے۔آپ نے ابھی اپنے اعمال کو اس قوت اور شان کے ساتھ ظاہر بھی نہیں کیا تھا کہ دشمن بھانپ گیا تھا کہ آپ کیا کرنے والے ہیں۔اور وہ آپ سے بہت زیادہ پہلے ان باتوں میں سرگرم عمل ہو چکا ہے۔جو کام آپ نے کرنے ہیں، ان کے خلاف منصوبے پہلے بنا چکا ہے۔اس لئے لازماً یہ خیال رکھنا ہوگا کہ یہ کام آپ کے لئے اس رنگ میں آسان نہیں ہے کہ آپ اکیلے کام کر رہے ہیں اور کوئی مخالفانہ کوشش نہیں ہو رہی۔ہر جگہ جہاں جہاں آپ جائیں گے، جہاں جہاں آپ کوشش کریں گے، وہاں دشمن آپ کا تعاقب کرنے کی کوشش کرے گا اور آپ کے نیک کاموں کو ضائع کرنے کی کوشش کرے گا“۔اور لیکن خدا یہ بتاتا ہے کہ اگر تم ولی اللہ بن جاؤ گے، اگر اللہ سے دوستی کر کے یہ کام آگے بڑھاؤ گے تو پھر تمہارے لئے کسی قسم کا حزن اور کسی قسم کا خوف نہیں۔پھر تو از مادشمن نے ہارنا ہی ہارنا ہے۔یوں ہی باتیں ہوں گی ، شور ہوگا اور عملاً کوئی نقصان بھی تمہیں نہیں پہنچا سکیں گے۔تو اس مسئلے کا حل بھی ساتھ رکھ وو دیا بلکہ حمل پہلے رکھا اور مسئلہ بعد میں بیان فرمایا۔یہ ہے خدا کے پیار کا اظہار۔وو اس لئے آخر پہ قرآن کریم نے اس مضمون کی طرف توجہ دلائی کہ ساری تقدیر خدا کی تمہارے لئے تقدیر خیر ہے۔اس میں کوئی شر کا پہلو نہیں ہوگا۔اتنی کامل کامیابی ہے تمہارے مقدر میں کہ دنیا میں بھی تم کامیاب رہو گے اور آخرت میں بھی تم کامیاب رہو گے۔بشریٰ ہی بشری ہے تمہارے لئے لیکن اس کے باوجود دعاؤں سے غافل نہ رہنا۔کیونکہ دعا ئیں تقدیر کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھاتی ہیں، اور دعائیں ہی ہیں، جو ہر کوشش میں پھل پیدا کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 65 تا 82) 523