تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 522
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک لیکن اس میں بھی امر واقعہ یہ ہے کہ جب میں کہتا ہوں کہ دو، آئندہ دو سال میں تو در حقیقت یہ دو بھی کافی نہیں ہیں۔یہ کم سے کم عہد ہونا چاہئے ، ایک احمدی کا۔اب وقت یہ نہیں ہے کہ ہم ایک اور دو میں باتیں کر رہے ہوں۔بہت بڑے کام ہیں، جو کرنے والے ہیں۔ہمارے مقابل پر دنیا کی طاقت اتنی زیادہ ہے کہ ایک ملک پر بھی ہم اپنی ساری طاقت کو مرکوز کر دیں ، تب بھی بے انتہاء محنت کرنی پڑے گی، اس ملک کو فتح کرنے کے لئے یعنی اسلام کے لئے اور اللہ کے لئے۔تو اس لئے جب میں یہ کہتا ہوں تو جتنا بھی زوردوں، آپ پوری طرح سمجھ نہیں رہے میری بات کو کتنا زور دینے کی ضرورت ہے۔جتنا بھی تصور آپ کا پہنچتا ہے، اس تصور کو وہاں تک پہنچائیں، تب بھی آپ پوری بات نہیں سمجھیں ہوں گے۔بہت زیادہ اہم بات ہے کہ ہم جلد از جلد اپنی تعداد کو غیر معمولی طور پر آگے بڑھائیں۔" پس دو کی باتیں کرنے کا وقت نہیں ہے۔لیکن کمزوروں پر جب نظر کی جاتی ہے، وہ جو جن کے پاس ہیں ہی دو، یعنی جن کی طاقت ہی دو تک پہنچتی ہے تو ان کو بھی ساتھ لے کہ چلنا پڑتا ہے۔لیکن یہ مراد نہیں کہ آپ میں سے ہر ایک دو کی تمنا لے کر آگے بڑھے یادو کا عزم لے کر آگے بڑھے۔آپ ہزاروں کا عزم لے کر آگے بڑھیں اور دعا کریں اور کوشش کریں اور دعا کے ذریعے اپنی توفیق بڑھاتے چلے جائیں۔پھر دیکھیں کہ کس شان کے ساتھ آپ اگلی صدی میں داخل ہورہے ہوں گے۔کتنا لطف آئے گا، کتنا اطمینان ہو گا آپ کو کہ ان دو سالوں کے اندر آپ کے پیچھے کچھ لوگ ایسے ہوں گے، جو روحانی فرزند کے طور پرنئی صدی میں داخل ہو رہے ہوں گے۔نئے خاندان آپ کے پیچھے پیچھے آپ کو امام بنا کر نئی صدی میں داخل ہورہے ہوں گئے۔تو بہت ہی بڑا ایک شاندار گیٹ سجا ہوا آپ کے سامنے آنے والا ہے۔اس عظیم الشان گیٹ سے جو حد وثنا سے سجا ہوا ہے، جو درود سے سجا ہوا ہے، اس میں سے آپ نے سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا ہے، اگلی صدی میں۔یہی ہمارا جشن ہے۔تو اس شان سے داخل ہوں کہ آپ کے ساتھ ایک ذریت طیبہ ہو، ایک عظیم الشان روحانی اولادہ متقیوں کی ، جو آپ کے ساتھ ساتھ ایک اجتماع بناتے ہوئے ، ایک جلوس بناتے ہوئے اس گیٹ سے گزررہی ہو۔اس کے لئے بہت ہی محنت کی ضرورت ہے۔اور سب سے بڑی اور اول ضرورت یہ ہے کہ احساس دل میں اتنا جاگزیں ہو جائے، اس قوت کے ساتھ جانشین ہو جائے کہ آپ اس احساس کو کسی طرح بھلا نہ سکیں۔صبح بھی یہ احساس لے کر اٹھیں اور شام کو بھی ، رات کو بھی یہ احساس لے کر سوئیں اور سارا دن آپ کا دل کرید تار ہے یہ احساس کہ میں نے کتنے بنائے ہیں، میں نے 522