تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 21 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 21

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک حضور نے فرمایا کہ خلاصہ خطاب فرمودہ 105 اپریل 1985ء "ہم خدا تعالیٰ سے امید رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ 1986ء اور 1987ء میں ہمارا بجٹ 25 کروڑ سے بھی زیادہ ہوگا اور اگلے ابتلاء تک انشاء اللہ یہ بجٹ اربوں میں پہنچ جائے گا“۔بعد ازاں حضور نے مختلف ممالک میں مشن ہاؤسز اور دیگر جماعتی عمارتوں کی تعمیر کا ذکر فرمایا اور فرمایا کہ اس ایک سال میں خدا تعالیٰ کے حضور سر بسجو د ہونے کے لئے 28 خانہ ہائے خدا تعمیر ہوئے ہیں اور 05 زیرتعمیر ہیں“۔اسی طرح امریکہ میں چارنئے مراکز نیو یارک، ڈیٹرائٹ، شکاگو اور لاس اینجلس کا خصوصیت کے ساتھ ذکر فرمایا۔بیوت الحمد سکیم کے بارے میں فرمایا کہ 1989ء میں صد سالہ جوبلی کا جشن ہم انشاء اللہ اس طرح منائیں گے کہ دوسو مکان تعمیر کر کے غرباء کو شکرانے کے طور پر دے دیں گئے۔مزید فرمایا کہ اب تک 160 غرباء کی اس فنڈ سے مدد کی جاچکی ہے“۔مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ مصباح اپریل 1985 ء ) 21