تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 20
خلاصہ خطاب فرمودہ 05 اپریل 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم لوگوں کے جماعت حقہ میں فوج در فوج داخل ہونے کے متعلق ایک ملک کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ وہاں ایک دن میں چار صد سے زائد افراد نے احمدیت قبول کی۔اسی طرح اور ملکوں کا تذکرہ بھی فرمایا۔اور فرمایا کہ تناسب کے لحاظ سے بیعتوں میں گزشتہ سالوں کی نسبت سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔پھر حضور نے نصرت جہاں اسکیم، زرعی اسکیم اور سکولوں اور ہسپتالوں کے قیام کے سلسلہ میں نمایاں ترقی اور خدا تعالیٰ کے واضح تائیدی نشانات کا ذکر فرمایا۔نیز بتایا کہ لٹر پچر کے سلسلہ میں متعدد زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم اور حضرت بانی سلسلہ کی بعض کتب کے تراجم کے علاوہ دیگر دینی کتب اور پمفلٹ بھی کئی غیر زبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں اور مزید ہو رہے ہیں۔جس سے انشاء اللہ جلد ہی دنیا کی بڑی بڑی زبانوں میں جماعت کا لٹریچر مہیا ہو جائے گا اور جماعت کی ضروریات ایک حد تک پوری ہو جائیں گی۔جہاں تک فریج ترجمہ قرآن کا تعلق ہے، یہ پریس میں جاچکا ہے اور چند ماہ تک چھپ جائے گا۔اس کے ساتھ ہی دیباچہ تفسیر القرآن کا فریج ترجمہ بھی دوبارہ چھپوایا جارہا ہے۔حضور نے ویڈیو اور آڈیو کیسٹس اسکیم کے بارے میں فرمایا کہ اب تک انگلش زبان میں اشاعت حق کے نقطہ نگاہ سے شائع کئے جانے والے لٹریچر کی بہت کمی تھی۔جس کو سوال و جواب کی شکل میں خدا تعالیٰ نے اب پورا کرنے کے سامان کئے ہیں۔اور تقریباً ہر شعبہ زندگی کے متعلق تعلیم حقہ ان کیسٹس کی صورت میں مہیا ہو چکی ہے۔علاوہ ازیں دنیا کی اہم زبانوں میں کیسٹس موجود ہیں، جن کی کثرت سے اشاعت کی جارہی ہے۔یورپ، ایشیا اور افریقہ کے ممالک کی مقامی زبانوں میں بھی کیسٹس تیار کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے"۔شعبہ مال کے متعلق حضور نے جماعت احمدیہ کے اخلاص اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ’’84ء کا سال، جسے مخالفین اپنا سال بتاتے ہیں، اس میں صرف پاکستان میں ہی اس پر آشوب دور میں لازمی چندوں میں 2 کروڑ ، 74 لاکھ 24 ہزار روپے سے بڑھ کر 3,10,86,000 روپے تک وصولی ہوئی ہے۔اور جماعت احمدیہ کے ہر قسم کے دیگر چندوں اور مالی تحریکات میں وصولی 83ء میں 12,91,00,000 سے بڑھ کر 84ء میں 20 کروڑ 87لاکھ تک پہنچ گئی۔الحمد للہ علی ذالک۔20