تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 404 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 404

پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمد سید فانا تحریک جدید - ایک الہی تحریک تمام دنیا کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں، خواہ وہ یورپ میں ہوں یا ایشیایا افریقہ میں ، ان سب کو، جو نیک فطرت رکھتے ہیں، تو حید کی طرف کھینچے۔اور وہ چاہتا ہے کہ اس کے بندوں کو دین واحد پر جمع کیا جائے۔اس مقصد کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں اور اپنے اعلیٰ اخلاق اور درد بھری دعاؤں کے ساتھ اس مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ہر ایک ، جو اس مقصد کے لئے کوشش کرے گا، برکت دیا جائے گا۔میں ہمیشہ آپ کے لئے دعا کرتا ہوں اور آپ کی طرف سے دعوت الی اللہ کے خوشکن نتائج کی خوشخبری سننے کا خواہاں ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو آگے بڑھنے کے لئے طاقت اور جرات عطا فرمائے۔اس ماٹو ( نصب امین) کو ہمیشہ سامنے رکھیں کہ آگے بڑھو، آگے بڑھو، آگے بڑھو کہ تمہاری منزل مقصود آسمانوں کی انتہائی بلندیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو ہر دو جہانوں میں کامیاب و کامران فرمائے۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد (خليفة المسيح الرابع) ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 07 نومبر 1986) 404