تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 28 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 28

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اپریل 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم اب دیکھئے کہ روس کے لئے بھی جماعت احمد یہ ایک خطرہ ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے:۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا“۔پھر فرمایا:۔(براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد 01 صفحه 665 حاشیہ برحاشیہ نمبر 04) میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔(تذکرة ، صفحہ 260) پس کون سا ملک ہے، جو اس سازش سے باہر رہ گیا ہے۔روس کو بھی جا کر انگیخت کرو کہ تمہارے خلاف بھی ایک خوفناک سازش تیار ہو رہی ہے اور امریکہ کو بھی انگیخت کرو کہ تمہارے خلاف بھی ایک خوفناک سازش تیار ہو رہی ہے اور جاپان کو بھی انگیخت کرو اور چین کو بھی انگیخت کرو۔جتنے تمہارے پیارے ہیں، وہ ہم پر چڑھا لاؤ۔جتنے تمہارے سوار ہیں، ہم پر چڑھا دو۔مگر خدا کی قسم تمہاری ساری طاقتیں ناکام جائیں گی۔کیونکہ یہ وہ منصوبہ ہے، جو قرآن کریم نے پیش فرمایا ہے۔اور قرآنی منصوبہ کو دنیا کی کوئی طاقت نا کام نہیں بنا سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آخری فتح کے انجام کا ذکر کرتے ہوئے خود فرماتے ہیں کہ یہ دنیاوی فتح نہیں، ملکوں اور تاجوں اور تختوں کی فتح نہیں بلکہ یہ تو ایک روحانی فتح ہے۔فرماتے ہیں:۔مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا مجھ کو کیا تاجوں سے میرا تاج ہے رضوان یار براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 141) پس اس سازش میں ہم ضرور ملوث ہیں اور رضوان یار کی خاطر ہم تمام دنیا میں سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں اور اس راہ میں کسی قربانی کو پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ وو میں ہر دم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاریٰ کا کسی طرح فیصلہ ہو جائے۔میرا دل مردہ پرستی کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے۔28