تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 85 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 85

تحریک جدید - ایک الہی تحریک وو اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جولائی 1985ء جماعت احمدیہ کی غیر معمولی مالی قربانیاں خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جولائی 1985ء یہ ہے وہ جماعت ، جس کا قرآن کریم میں ذکر ہے۔اور قرآن کریم کے اذکار ایک غیر معمولی مقام رکھتے ہیں۔خدا تعالیٰ جب اپنے بندوں کا ذکر فرماتا ہے تو لازما وہ باتیں پوری ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور قرآن کریم بار بار یہ امور بھی بیان فرماتا ہے کہ جو ہماری خاطر مالی قربانیاں پیش کرتے ہیں اور ہم پر تو کل کرتے ہیں، ہم ان کے اموال میں کمی نہیں آنے دیتے۔ہم انہیں بڑھاتے ہیں اور انہیں لا وارث نہیں چھوڑا کرتے۔جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانیوں میں بھی قرآن کریم کی کھینچی ہوئی تصویروں کے مطابق اپنے نقوش بنا رہی ہے۔اس آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھ رہی ہے۔خدا تعالیٰ کے فضلوں کی جو بارش پہلوں پر برسا کرتی تھی، ہم پر بھی برس رہی ہے۔تو اس جماعت کی مخالفت کے نتیجہ کیسے کوئی پہلے نقصان پہنچا سکتا ہے۔دشمن کے لئے اس کے سوا اور کوئی صورت نہیں ہے کہ وہ اپنے غیظ و غضب میں جلتا ر ہے اور تکلیف میں مبتلا ہوتا چلا جائے ، حسد کی آگ بھڑکتی چلی جائے ، اس کے سوا اس کے نصیبے میں کچھ نہیں ہے۔جماعت احمدیہ کی ہلاکت دیکھنے والی آنکھیں لازمنا نا کامی کی آگ میں جلتی ہوئی مریں گی ختم ہو جائیں گی اور ان کے دلوں میں حسد کی آگ اور زیادہ بھڑکتی رہے گی۔لیکن ان کو یہ تسکین کبھی نصیب نہیں ہو سکتی کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے جماعت احمدیہ کو ذلیل اور نامراد اور نا کام ہوتے دیکھ لیا ہے۔اس کے برعکس آپ بھی اور آپ کی آئندہ نسلیں بھی ہمیشہ نہایت خطر ناک سے خطرناک حالات میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو اپنے اوپر پہلے سے زیادہ برستا دیکھیں گے۔اور اپنے دین کے معیار کو ہمیشہ بلند تر ہوتا ہوا دیکھیں گے۔قرآن کریم کے یہ وعدے ہیں جو بھی مل نہیں سکتے۔ناممکن ہے کہ کوئی انہیں غلط کر کے دکھا دے۔تحریک جدید کا بھی یہی حال ہوا۔ہمارے وکیل المال اول ہیں، ان کو اتنی عادت نہیں ہے کہ گھبراہٹ کے خط لکھیں۔لیکن اس سال وہ بھی گھبرا گئے۔انہوں نے پچیس فی صد اضافہ تجویز کیا تھا، جو معمولی اضافہ نہیں ہے۔گزشتہ کی کل آمد کے مقابل پر چھپیں صداضافہ کے ساتھ بجٹ رکھ لیا تھا اور سخت 85