تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 81
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء اب اس صورت حال میں مسئلہ کے حل پر غور کرنا چاہیے۔ایسی صورت میں دو قسم کے رد عمل ظاہر ہوا کرتے ہیں۔کچھ لوگ مکمل شکست قبول کر لیتے ہیں اور اپنے مخصوص دائرہ میں ایسے بند ہو کر رہ جاتے ہیں کہ باقی دنیا کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں رہتا۔اس قسم کے گروہ آج کل مسلمانوں میں بھی پائے جاتے ہیں اور غیر مسلموں میں بھی۔دوسرار د عمل یہ ہوتا ہے کہ آپ جنگ و جدل کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور آپ سوچنے لگتے ہیں کہ اب ہم پر اتنا ظلم ہو چکا ہے کہ ہمیں انتقام لینے کا حق حاصل ہے۔یہی وہ رد عمل ہے، جو آج کی یہودیت نے اختیار کیا ہوا ہے، جسے صیہونیت کا نام بھی دیا جاتا ہے۔لیکن یادرکھئے ، آپ کے لئے ان دونوں میں سے کوئی بھی رد عمل جائز نہیں۔آپ کی تقدیر یہ ہے کہ آپ نے ساری دنیا میں ایک عظیم انقلاب پیدا کرنا ہے لیکن اس مقصد کے لئے جس تڑپ کا ہونا ضروری ہے، وہ بہت سے احمدیوں میں پائی نہیں جاتی۔بہت سے احمدی تبلیغ کی اہمیت محسوس نہیں کر رہے۔بہت سے ایسے احمدی ہیں، جنہیں ابھی یہ احساس نہیں کہ وہ اس دنیا میں اس وقت تک باعزت طور پر زندہ نہیں رہ سکتے ، جب تک وہ دوسری دنیا کو پوری ذمہ داری کے ساتھ تبلیغ نہیں کرتے۔تبلیغ کا کام بہت فرحت بخش ہے۔یہ کوئی ایسا کام نہیں ، جو زندگی کو بدمزہ کر دے۔میں آپ کو بار بار اس طرف متوجہ کر چکا ہوں کہ آپ اس کام سے ڈرتے کیوں ہیں۔بے شک یہ کام مختلف قسم کی دشمنیوں کو جنم دیتا ہے لیکن وہ دشمنیاں یک طرفہ ہوتی ہیں۔آپ اپنے مخالفوں کے دل جیتنا چاہتے ہیں اور وہ آپ کے دلوں کو تباہ کرنے کے درپے ہوتے ہیں۔پس یہ ایک ایسی جنگ ہوتی ہے، جود و مختلف نظریوں کے ساتھ لڑی جارہی ہوتی ہے۔لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی خاطر یہ کام کرو گے تو بڑی سے بڑی مخالفت اور دشمنی تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہ سکے گی۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے، میں تمہاری حفاظت کروں گا تم سے محبت کروں گا اور انجام کار تمام اطراف سے تم ہی دشمن کے علاقوں کو فتح کرنے والے ہو گے۔یہ وہ ضمانت ہے، جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ہے۔اور ہم میں سے ان لوگوں سے جنہوں نے تبلیغ کا کام کیا ہے، انہوں نے اس الہی وعدہ کو اپنی زندگیوں میں پورا ہوتے ہوئے خود مشاہدہ کیا ہے۔خدا تعالی ہی ہے، جو انجام کار ہر نقصان سے ہمیں محفوظ رکھتا ہے۔اس وعدہ کی وجہ سے، جو اس نے تبلیغ اسلام کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوا ہے۔دوسری بات جو بہت اہم ہے اور آپ کو ہمیشہ ذہن نشین رکھنی چاہیے، وہ یہ ہے کہ تبلیغ کا کام کوئی بے لذت کام نہیں ہے۔بلکہ اس کے بالکل برعکس ہے۔جو لوگ ایک دفعہ تبلیغ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور 81