تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 866 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 866

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 دسمبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم تھی، ہم نے یہ ہوشیاری کی تھی، اس لئے خدا نے ہمیں فتح دی۔بلکہ وہ انکسار قائم رہنا چاہئے۔مومن کے انکسار کی حالت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔فتح سے پہلے بھی اس کے اندر انکسار ہوتا ہے، فتح کے بعد بھی اس میں انکسار ہوتا ہے۔جب اپنے آپ کو کمزور دیکھتا ہے، اس وقت بھی اس میں انکسار ہوتا ہے۔جب اپنے آپ کو طاقتور اور غالب دیکھتا ہے، اس وقت بھی اس کے اندر انکسار ہوتا ہے“۔تو فرمایا کہ تمہارا استغفار تبھی معنی رکھے گا، اگر فتح کے بعد بھی قائم رہے۔اگر فتح سے پہلے کی حالت اور ہوگی اور فتح کے بعد کی حالت اور ہو جائے گی تو تم خدا کی فوج میں داخل ہونے کے اہل نہیں ہو گے۔اگر تم سچے تھے پہلے کہ تمہاری اپنی طاقتوں سے نہیں بلکہ خدا کے فضل سے ہی تمہیں فتح نصیب ہوئی ہے تو اس بیچ کو پھر قائم رکھنا اور فتح کے بعد بھی یہ نہ خیال کر لینا کہ تمہاری طاقت کے نتیجے میں، تمہاری ہوشیاریوں کے نتیجے میں تمہارے منصوبے کے نتیجے میں خدا تعالیٰ نے فتح بخشی ہے بلکہ اپنے اندر کچھ بھی نہ دیکھنا اور خدا کی تسبیح وتحمید میں مصروف رہنا۔جن قوموں نے غالب آتا ہے، خدا کے نام پر، ان کے لئے تو ضروری ہتھیار ہے۔اگر وہ ان ہتھیاروں کے بغیر لڑنے کی کوشش کریں گے تو یہ ان کی سادگی کی انتہا ہے۔وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اور اگر وہ ان ہتھیاروں کو سجائیں گے اور ان ہتھیاروں پر بھروسہ کرتے ہوئے صبر کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو خدا کا وعدہ ہے کہ سلطان ان کے مقدر میں ہے۔اور ان کا دشمن ہر سلطان سے محروم کر دیا جائے گا“۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 16 صفحہ 848837) 866