تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 860 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 860

خطبہ جمعہ فرمود و 20 نومبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم یہاں تک کہ اسلام دنیا میں غالب نہ آجائے۔اور یہ دعائیں کر کے داخل ہونے والے ہوں کہ ہماری نسلیں بھی اس پیغام کو لے کر نئی شان اور نئی ہمت اور نئے استقلال اور جذبوں کے ساتھ آگے بڑھے۔اس لئے اس صدی کا قریب آنا بھی آپ کے دلوں میں ایک ہلچل مچادینے والا موقع ہے۔اس لحاظ سے بھی نگاہ کریں کہ آپ کس زمانے میں پیدا ہوئے ہیں، جہاں دو صدیاں ملائی جارہی ہیں، جو مجمع البحرین ہیں، جو ذوالقرنین کے لحاظ سے ایک خاص اہمیت کا زمانہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں ظلی طور پر ذوالقرنین ہیں۔اور آپ ایک پرانے زمانے کو یعنی جاہلیت کے زمانے کو جبکہ دنیا کی اکثریت اسلام سے غافل تھی، ایک نئے زمانے سے ملانے والے ہیں، جبکہ دنیا کی اکثریت اسلام قبول کرنے والی ہے۔آپ کو اس کام کے لئے چنا گیا ہے۔آپ کو اس سنگم پر پیدا کر دیا گیا ہے، جہاں یہ دوصدیاں ملنے والی ہیں۔ایک وہ صدی، جسے اگلی صدی کا انسان پرانے زمانے کی صدی شمار کرے گا، جبکہ دنیا کی اکثریت اسلام سے غافل تھی۔ایک وہ صدی، جس میں اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے گا اور آپ کی نسلوں کو توفیق دے گا کہ صدی ختم ہونے سے پہلے اسلام غالب آ جائے۔پس ان سب باتوں پر نگاہ رکھیں۔اپنی خوش نصیبی پر ناز کریں اور اس خوش نصیبی سے فائدہ اٹھا ئیں۔اگر ہمت نہیں ہے، خواہش ہے تو دعا کریں تو ہمت بھی پیدا ہو جائے گی۔بہر حال اب وقت ضائع کرنے کا نہیں ہے۔ہم میں سے ہر ایک کو دعوت الی اللہ کے کام میں مصروف ہو جانا چاہئے۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 771 794) 860