تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 855 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 855

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد اصف خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء حقیقت میں بعد پیدا ہو جائے تو جب حقیقت دکھائی دیتی ہے تو اس وقت انسان کو حقیقت سے عام حالات کی نسبت سے زیادہ دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے۔مراد میری یہ ہے کہ ایک فرضی تصویر ہوتی ہے اور ایک حقیقی تصویر، اگر فرضی تصویر بدصورت ہو جائے ، اگر فرضی تصویر میں نہایت ہی مکر وہ نقوش پیدا کئے گئے ہوں اور حقیقی تصویر خوبصورت ہو تو جب بھی ایسا شخص جو فرضی تصویر کے نتیجے میں کسی تصور سے نفرت کر رہا ہے، حقیقی تصویر کے نقش دیکھتا ہے تو عام حالات سے زیادہ اس میں دلچسپی لیتا ہے۔عام حالات سے زیادہ رد عمل کے طور پر اس کے دل میں محبت پیدا ہوتی ہے۔اور مذہب کی دنیا میں ہمیشہ یہی ہوتا رہا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی یہی کرشمے آپ کو دکھائی دیتے ہیں۔آج ایک شخص شدید نفرت کا شکار ہے کیونکہ اس نے ایک فرضی تصویر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دیکھی، جو اسے دکھائی گئی تھی اور وہ قابل نفرت تصویر تھی۔جب حقیقی حسن کو دیکھا تو عام حالات میں بھی وہ حسن شیفتہ بنانے والا حسن تھا لیکن اس نے سفر کیا ہے، اس حسن کی طرف اس فرضی تصویر سے اور اس نے زیادہ فاصلہ طے کیا ہے آپ کی طرف آنے میں اور زیادہ شدید محبت کے ساتھ اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق کیا ہے۔کیونکہ اس کے دل میں یہ تاثر بھی تھا کہ پہلے میں اس پیارے وجود سے نفرت کیا کرتا تھا۔اس کا ایک نفسیاتی رد عمل تھا، جس نے بہت زیادہ قوت کے ساتھ اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف اس کو مائل کیا۔یہی مضمون جماعت احمدیہ کی شکل میں بھی ہمیں دکھائی دے رہا ہے، آج۔جتنا مولوی مکر وہ تصویر جماعت احمدیہ کی بھینچ رہا ہے، اتنا ہی جب لوگ قریب سے آکے دیکھتے ہیں تو رد عمل کے طور پر زیادہ جلدی جماعت احمدیہ کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں۔اور امریکہ میں یا یورپ میں اسلام کی جو تصویر ہے، اس کا بھی یہی حال ہے۔ایک فرضی قابل نفرت تصویر کھینچی جارہی ہے۔اگر جماعت احمد یہ اپنے اعمال کی روسے، اپنے ذات کے تعارف کے ذریعے دنیا کو اسلام سے متعارف کروائے ، اسلام کا بہترین نمونہ اپنی ذات میں پیش کرے، یہ مطلب ہے۔اور وہ اسلام دنیا کو دکھائے ، صرف سنائے نہیں، جو کے خوبصورت ہ اسلام ہے تو اس قسم کا رد عمل اس دنیا میں ظاہر ہوگا۔اور بہت کثرت کے ساتھ اور بڑی شدت سے اسلام سے محبت کرنے والے یہاں پیدا ہونے شروع ہو جائیں گے۔اس لئے وہ احمدی، جو ابھی تک دعوت الی اللہ کے کام سے غافل ہیں، ان کو میں بتاتا ہوں کہ اب تو یہ حالت ہے کہ وہ مجرم بنتے چلے جارہے ہیں۔خدا کی تقدیر ان لوگوں کو قریب لانے کے انتظام کر 855