تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 841 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 841

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خطبہ جمعہ فرمود و 20 نومبر 1987ء اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں اسلام کے غلبہ کی ہوا چل پڑی ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔بھی چند روز پہلے میں شمالی امریکہ کے دورے سے واپس آیا ہوں۔شمالی امریکہ اس لئے کہ شمالی امریکہ میں کینیڈا بھی شامل ہے۔اور اگرچہ زیادہ تر سفر کا مقصد امریکہ یعنی یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ (United States of America) کا دورہ کرنا تھا مگر اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے دومرتبہ کینیڈا بھی جانے کا موقع ملا۔اور مشرقی کینیڈا اور مغربی کینیڈا کی بعض جماعتوں میں جا کر کئی قسم کی تقریبات میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔یہ سفر چونکہ بہت طویل تھا، بہت وسیع ملک ہے، تقریباً ڈیڑھ مہینہ اس سفر میں گزرا۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے تقریباً تمام جماعتوں میں سب میں تو نہیں لیکن اکثر جماعتوں میں جانے کا موقع ملا۔اور اکثر جماعتوں کے تقریباً اکثر احمدی احباب سے ملنے کا موقع ملا۔ان میں مردو زن، بچے سب شامل کر کے ہزار ہا کی تعداد بنتی ہے۔اور تفصیلاً سب سے ملاقات کا تو وقت نہیں تھا لیکن بعض صورتوں میں لمبی ملاقاتیں بھی کرنی پڑیں۔بعض صورتوں میں مختصر مگر بالعموم تمام احباب جماعت یا یوں کہنا چاہئے کہ احباب جماعت کی اکثریت سے خودل کر ان کے حالات کا جائزہ لینے کی توفیق ملی۔یہ ایک بڑا اہم مقصد تھا، جس کی خاطر میں نے یہ سفر شروع کیا تھا۔اور شروع میں ہی میں نے یہ ہدایت بھجوائی تھی کہ میرا بنیادی مقصد امریکہ جانے کا غیروں سے ملاقاتیں اور بڑے بڑے فنکشنز اور تقریبات میں خطابات کرنے نہیں۔بلکہ جماعتی حالات کا جائزہ لینا ہے اور یہ دیکھنا ہے کہ کس حد تک وہاں کی جماعت ان مختلف ہدایات سے استفادہ کر رہی ہے، جو گزشتہ چند سالوں میں، میں خصوصیت کے ساتھ جماعت کو دیتا رہا ہوں۔اور اسی طرح بعض ایسے مسائل ہیں، جن کا امریکہ سے بطور خاص تعلق تھا۔ان مسائل کو سمجھنے کے لئے بھی ہر طبقہ جماعت سے تفصیلی ملاقات کی یا بعضوں سے ان میں سے تفصیلی ملاقات کی ضرورت تھی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ مقصد بہت عمدگی سے پورا ہوا لیکن اس سے استفادہ کرتے ہوئے ، وہاں کی جماعتوں نے ہر جگہ دوسرے پروگرام بھی بنائے ہوئے تھے۔اس میں کئی قسم کے پروگرام شامل تھے۔پبلک ایڈریسز 841