تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 796
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 23 اکتوبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم انسان اپنے تصور کو عمل کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کرتا ہے۔اس کی زندگی پر ایک لرزہ طاری ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں بہت سے عشق سوئے ہوئے بیدار ہونے لگتے ہیں۔جس طرح بارش کے ساتھ ، برسات کے ساتھ زندگی کی کئی قسمیں اٹھ کھڑی ہوتی ہے اور اچانک یوں لگتا ہے کہ ساری دنیا جاگ اٹھی ہے، اسی طرح انسان کے اندر بھی بے شمار دنیا ئیں ہیں، جو سوئی پڑی ہیں۔ان کو خدا کا خوف بیدار کرتا ہے۔اور جس طرح میں آپ کو بتارہا ہوں، ان مراحل سے آپ گزریں گے تو پھر آپ محسوس کریں گے کہ یہ کیا واقعہ ہے؟ اس کے بغیر آپ اس کو نہیں سمجھ سکتے۔جب خدا کے پیار کے ذکر کے ساتھ مطالبے پیدا ہوں گے اور آپ اپنے آپ کو نا اہل پائیں گے، پھر آپ کے اندر کئی قسم کے خوف اور بیدار ہونے شروع ہو جائیں گے۔ایک ہلچل مچ جائے گی۔پھر آپ کو محسوس ہوگا کہ کتنے امور ایسے ہیں، جن کی طرف آپ کو توجہ کرنی چاہئے تھی، آپ نہیں کر سکے۔ایک ایسے رستے پر آپ چل پڑیں گے، جو روحانی انقلاب کا رستہ ہے۔تب آپ کو محسوس ہو گا کہ دراصل تو دامن خالی ہی خالی تھا اور یہ جو میں کہتا ہوں تو یہ مضمون اتنا وسیع مضمون ہے کہ اس کی گہرائی اور اس کی وسعت کو آپ میرے اس کہنے سے سمجھ ہی نہیں سکتے۔وہ صاحب فراست لوگ، وہ صاحب فہم اور صاحب معرفت لوگ، جنہوں نے اس رنگ میں خدا کو پانے کی کوشش کی ہے اور اپنے خلاؤں کو بھرنے کی کوشش کی ہے، وہ بسا اوقات ساری عمر کے سفر کے بعد بھی اپنے آپ کو خالی دیکھتے ہیں۔اور کچی معرفت کا یہی تقاضا ہے۔یہی ہونا چاہئے۔کیونکہ خدا کی عظمتوں سے ایک انسان اپنے آپ کو پوری طرح بھر سکتا ہی نہیں۔اور حقیقت یہ ہے کہ ایسا لامتناہی مضمون ہے کہ انسان کے اندر مزید کی طلب پیدا ہو جاتی ہے اور انسان جتنی ترقی کرتا چلا جاتا ہے، اتنی اپنی کمزوریوں کی طرف اس کی نگاہ وو اور زیادہ کثرت کے ساتھ پڑنے لگتی ہے اور زیادہ کمزوریاں دریافت کرنے لگتا ہے۔اس لئے یہ سفرتو لامتناہی سفر ہے۔خلا بھرتے رہیں گے اور نئے خلا پیدا ہوتے رہیں گے۔لیکن جو خلا خدا کے حسن اور پیار سے بھر رہے ہوں، ان پر دنیا کی کوئی بدی غالب نہیں آسکتی۔یہ مضمون ہے، جس کے اوپر آپ کو کامل یقین رکھنا۔خدا ہی ہے پھر جو ان خلاؤں کو بھر سکتا ہے۔کیونکہ آپ کی تمنائیں اس کی طرف ہو جاتی ہیں۔آپ کی توجہ اس کی طرف پھر جاتی ہے اور باقی ساری دنیا اس کے مقابل پر بے معنی ہو کر دکھائی دینے لگتی ہے۔اس طرح آپ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس سے دعائیں کرتے ہوئے امریکہ ہو یا روس ہو یاد نیا کا کوئی خطہ ہو، وہاں زندگی بسر کریں، آپ کے اندر ایک حیرت انگیز عظمت کا احساس بیدار ہوگا۔جو اس کامل انکسار کا ایک طبعی نتیجہ ہے۔کامل انکسار کے نتیجے میں ایک ایسی عظمت نصیب ہوتی ہے، جو خدا کے 796