تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 785 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 785

تحریک جدید - ایک البی تحریک اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1987ء پرورش پارہی ہوتی ہیں۔دنیا کی دوسری جماعتوں سے فرق کے ساتھ ان کی تربیت ہو رہی ہوتی ہے۔اس لئے بالعموم ابھی یہ بہت ضروری ہے۔اور خصوصاً ایسی جگہ جیسے لاس اینجلس ہے، بہت پھیلی ہوئی جماعتیں ہیں، گھروں کے درمیان فاصلے بہت ہیں، شہر بہت بڑا ہے، بداثرات بہت زیادہ ہیں اور ایک مسجد اگر بنا بھی دی جائے تو تب بھی اس مسجد تک سب کی رسائی عملا ممکن نہیں ہے۔تو ایسی جماعتوں میں تو خصوصیت کے ساتھ یہ انتظام ضروری ہے کہ مرکز سے ان کا رابطہ مکمل رہے اور ہر بڑے چھوٹے تک خلیفہ وقت کی آواز میں وہ باتیں پہنچیں ، جن پر عمل کرنا وقت کے تقاضوں کے لحاظ سے خصوصیت سے بہت ضروری ہے۔اس تمہید کے بعد میں اب اس مضمون کی طرف آتا ہوں، جس کا میں نے ذکر شروع میں چھیڑا کہ بچوں کی حفاظت کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے۔جو باتیں میں پہلے بیان کر چکا ہوں انہیں دوہرانے کی ضرورت نہیں۔لیکن قرآن کریم کی ایک آیت کو خصوصیت کے ساتھ پیش نظر رکھتے ہوئے ، آج میں اس مضمون پر روشنی ڈالوں گا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَاتِ (115) کہ یقیناً حسنات برائیوں کو دور کر دیتی ہیں۔یہ ایک ایسا مضمون ہے، جس کے متعلق بالعموم بہت ہی غلام نبی پائی جاتی ہے۔عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ برائیاں نیکیوں کو کھا جاتی ہیں اور اس وجہ سے یہ خوف پیدا ہوتا ہے کہ ہم ایسے ماحول میں ہیں، جو برا ہے۔اس لئے ہمیں خطرہ ہے کہ یہ برائی ہم پر غالب نہ آن جائے۔قرآن کریم نے اس مضمون کو بالکل برعکس شکل میں پیش فرمایا ہے۔فرمایا: اگر تم واقعی اچھے ہو تو تمہیں برائی سے خوف کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔برائیاں تم سے خوف کھا ئیں گی کیونکہ برائیوں کی فطرت میں ایک کمزوری داخل ہے کہ حسنات کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔اور حسنات ان پر بھی ضرور غالب آتی ہیں۔یہ ایک ایسا بالکل نیا اور اچھوتا مضمون ہے، جس کا دنیا کے دوسرے مذاہب میں اشارہ تو شاید ذکر ملے ،مگر اس طرح وضاحت کے ساتھ اس قوت کے ساتھ آپ کو دنیا کی کسی الہامی کتاب میں اس مضمون پر روشنی پڑتی ہوئی دکھائی نہیں دے گی“۔کسی احمدی کے لئے اس خوف کی تو ضرورت بہر حال نہیں کہ معاشرے کی برائیاں ہماری بھلائیوں کو کھا جائیں گی۔لیکن کچھ اور خوف کی ضرورت بہر حال ہے۔اس لئے ہمیں اس خوف کا تجزیہ کرنا ہوگا کہ اصل قصہ کیا ہے؟ کیونکہ محض یہ کہہ دینا کہ تم اچھے ہو، اس لئے تم ضرور غالب آؤ گے، یہ کافی نہیں وو 785