تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 765 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 765

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 109 کتوبر 1987ء چاہتے ہیں مگر ویسی عبادت کرنا چاہتے ہیں، جیسی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی۔کیونکہ تو نے خود اسے عبد کا خطاب دیا :۔قَامَ عَبْدُ اللهِ (الجن : 20) قرآن کریم نے سب سے بڑا لقب جس کسی نبی کو عطا کیا ہے، وہ عبد اللہ کا لقب ہے۔چنانچہ فرمایا کہ حمد عبد اللہ ہے۔پس عبادت کا عبد کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ایک ہی لفظ کی دو مختلف شکلیں ہیں۔پس جب آپ کہتے ہیں: ایاک نعبد تو اس میں یہ بات داخل کریں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح تیری عبادت کی تھی، ویسی ہی عبادت ہم کرنا چاہتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو عشق کے ساتھ عبادت کی تھی اور عشق از خود پیدا نہیں ہو سکتا۔اس لئے ایساک نستعین اے خدا! اس معاملے میں ہم بالکل نااہل اور بالکل صفر ہیں۔کوئی ہماری حالت نہیں ہے، دعوئی اتنا بلند اور اعمال ایسے کمزور۔صرف ایک سہارا ہے کہ عبادت کی توفیق بھی تجھ سے مانگیں۔پس نہیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عبد بنادے۔اگر اس نیت سے آپ دعا کریں گے تو اللہ کی عبادت کا گر بھی آپ کو نصیب ہوگا اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق بھی آپ کو نصیب ہو گا۔ایک ہی چیز کے دو نام بن جاتے ہیں آخر پہ۔ان دو باتوں میں پھر کوئی تفریق نہیں رہتی۔اس نیت سے اس مضمون کے مطابق اگر آج امریکہ کا ہر احمدی اپنی تربیت شروع کر دے اور اپنے بچوں کی تربیت شروع کر دے تو اتنی عظیم الشان طاقت آپ میں سے پیدا ہوگی کہ آپ باوجود اس کے کہ اب بھی خدا کے فضل سے اپنی نیکیوں کی وجہ سے ایک طاقت ہیں۔آپ تصور نہیں کر سکتے کہ آپ میں اندر کتنی مزید طاقتوں کے امکانات موجود ہیں۔ایک ناقابل تسخیر قلعہ بن جائے گا، اسلام کے لئے امریکہ۔دنیا میں ہلاکتیں پھیلانے کا ذریعہ نہیں رہے گا بلکہ ساری دنیا کے لئے امن کا ذریعہ بن سکتا ہے۔اگر امریکہ میں بسنے والے احمدی اس نسخے کو آزمائیں اور اس نسخے کے اوپر ہمیشہ عمل کرنے کی کوشش کریں اور خالصہ اللہ اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو اپنی ذات میں داخل کرنے کی کوشش کریں۔کام آپ کو دیئے جاتے ہیں، یہ کوئی مصنوعی حیثیت نہیں رکھتے۔پھر کوئی بیرونی تلقین کی حیثیت نہیں رکھتے۔یہ آپ کے دل سے اگیں گے، آپ کے دل کی تمنا بنیں گے، پھر قربانیوں کے لئے آپ کو جب بلایا جائے گا تو آپ یہ نہیں سمجھیں گے کہ باہر سے میری مرضی کے خلاف مجھے آواز دی جارہی ہے۔765