تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 764 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 764

خطبہ جمعہ فرمودہ 09اکتوبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔اگر خواہی دلیل عاشقش باش برہان صر کہ محمد کی صداقت اس کے حسن کی دلیل پوچھتے ہو تو میرا جواب یہ ہے کہ اس کا عاشق ہو جاؤ محمد تو خود اپنے حسن کی دلیل ہے۔کبھی حسینوں کے متعلق بھی ثابت کیا جاتا ہے کہ کیوں حسین ہے؟ ان کا حسن دلیل ہوا کرتا ہے۔حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم مجسم حسن ہیں۔دلیلوں کے ذریعے تم نہیں پہنچو گے۔ہاں دیکھو اور عاشق ہوتے چلے جاؤ۔وہی جواب جو ایک عارف باللہ نے اس وقت دیا تھا، وہی جواب آج ہمارے لئے ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو اپنانے کے تمام کٹھن مراحل آسان ہو سکتے ہیں۔اگر آپ اس سیرت پر عاشق ہونا شروع کر دیں۔اس سے آگاہ ہوں ، اس کا گہری نظر سے مطالعہ کریں، ایک دلی تعلق اور وابستگی پیدا کریں ، درود میں کثرت کریں۔ہر اپنے روزانہ کے حالات پر اگر آپ غور کریں تو اتنے احسانات ہیں ہم پر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے کہ کسی دوسرے مطالعہ کی ضرورت نہیں رہتی۔باقی اگر ضرورت ہے تو مزید حسن میں اضافے کے لئے ہے۔ورنہ ہر روز آپ کی زندگی میں جو بھی نیکیاں ہیں، جو بھی آپ کے دل کی بھلائی ہے، جو بھی آپ کی سیرت کا حسن ہے، کبھی آپ موازنہ کر کے دیکھیں اس کا ہر جز و حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کو ملا۔کوئی پیاری بات آپ کی ذات میں نہیں ہے، جو بالآخر چشمہ محمدی سے نہ پھوٹتی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تو یہ احسان ہے کہ آپ نے اس چشمے سے پانی پیا، خالصہ اس کے ہو گئے اور ہمیں بلا کر اس کی راہ دکھانے لگے۔لیکن اصل وہی ہے، سارے حسن کا سر چشمہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اس ضمن میں ایک آخری بات کہہ کر میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں کہ روزانہ جب آپ نماز ادا کرتے ہیں تو سورہ فاتحہ کی اس دعا میں کہ إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه : 5) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی التجا بھی شامل کر لیا کریں۔جب آپ کہتے ہیں کہ اے خدا! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیری ہی عبادت کرنا چاہتے ہیں تو بہت بڑا دعویٰ ہے۔کیسے عبادت کریں؟ کس طرح وہ عبادت نصیب ہو؟ اس کے لئے فرمایا: ایساک نستعین ہم تجھ سے یہ مدد چاہتے ہیں۔تیری مدد کے بغیر عبادت نصیب نہیں ہو سکتی۔مگر اصل پیغام اس دعا میں ہی ہے کہ عبادت تو کرنا 764