تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 752
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 102 اکتوبر 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم آپ نے تعلق بڑھایا۔کتنے وہ ہیں، جو یہاں سے آکر احمدیت میں شامل ہوئے ، اور انہوں نے اعلان کیا کہ قادیان میں پیدا ہونے والا ایک شخص جس نے دعوی کیا تھا، میں خدا کا مسیح ہوں ، ہاں وہ سچا مسیح ہے۔ان کے اس دعوئی کے نتیجے میں آپ کو کیسی محبت ان سے پیدا ہوئی ؟ ان سے کتنا پیار کا آپ نے سلوک کیا ؟ ایک یہ بھی جائزہ ہے، جب آپ کو نیا شعور بیدار ہوگا تو آپ لینے پر مجبور ہو جائیں گے۔کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ نے اپنی سوسائٹی ، جو نسبتا زیادہ امیرانہ تھی، اسی میں اپنے آپ کو مگن رکھا اور سمجھا کہ یہی امریکہ تھا، جو آپ کو پیش کر سکتا تھا اور آپ نے دونوں ہاتھوں سے قبول کر لیا۔اور احمدیت کے لحاظ سے اتنا ہی کافی ہے کہ میں چندے دے دیتا ہوں۔احمدیت تو اسلام ہے اور اسلام ایک بہت وسیع دائرے سے تعلق رکھنے والا مضمون ہے۔آپ کو گھیرے ہوئے ہے۔آپ اسلام کو نہیں گھیر سکتے کبھی۔اس لئے جب آپ کا شعور بیدار ہوگا تو تقاضے بیدار ہوں گے۔اور وہ شعور اسی طرح پیدا ہوتا ہے، جس طرح میں نے بیان کیا ہے۔دماغی ایکسر سائز (Exercise) سے نہیں پیدا ہوتا۔وہ دل کے ایک فیصلے سے پیدا ہوتا ہے کہ میں اللہ کا ہونا چاہتا ہوں، اس کا ہو جاتا ہوں۔پھر رفتہ رفتہ آپ کا ضمیر جاگنے لگتا ہے، آپ کا شعور بیدار ہوتا ہے اور وسعت اختیار کرتا چلا جاتا ہے۔آپ کو اپنی زندگی میں خلا دکھائی دینے لگتا ہے۔بعض خلا بھیانک صحراؤں کی طرح بھیانک دکھائی دیتے ہیں۔پھر آپ سمجھتے ہیں کہ مجھے محنت کرنی پڑے گی، مجھے ان کو بھرنا پڑے گا ، ان کے اندر آب پاشی کرنی پڑے گی، ان کو ہریالی عطا کرنی ہوگی۔ایک نیاز ندگی کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔پھر آپ یہ دیکھیں گے کہ میں نے امریکہ میں آکر کتنے دوستوں کو اسلام عطا کیا ؟ کتنوں کو اسلام کی طرف توجہ دلائی ؟ اور میں نے ایک کارآمد زندگی بسر کی، اس پہلو سے اسلام کے خادم کے طور پر ؟ ہر طرف آپ میں سے اکثر کو کامل خلا دکھائی دیں گے۔جتنا شعور بیدار ہوگا، اتنا آپ کو تکلیف پہنچے گی ، اتنا ضمیر کچوکے دے گا، بے چینی پیدا ہوگی ،فکر لاحق ہو جائے گا۔ان سب بے چینیوں، ان سب فکروں کا علاج پھر وہی ہے کہ اپنے رب کو پکاریں اور اس سے مدد چاہیں۔میں ہر لمحہ آپ کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔وہ مبلغ، جو یہاں مامور ہیں، وہ ہر لمحہ آپ کے ساتھ نہیں رہ سکتے ، وہ عہدیدار جو خاص کاموں پر مامور ہیں، وہ ہر لمحہ آپ کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔لیکن ایک ازلی اور ابدی خدا ہے، جو ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔اس نے وعدہ کیا ہے کہ میں ہمیشہ آپ کی بات کا جواب دوں گا۔جب آپ پہلا فیصلہ کر چکے ہیں تو پھر وہ سودے، جو خود خدا نے آپ کو سکھائے ہیں، وہ سودے اس سے کرتے چلے جائیں۔ہر موقع پر سارا بوجھ اس پر ڈال دیں کہ اے خدا! اب یہ مشکل پیش آگئی ، اب میرا پر جھاس پر میرا 752