تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 747 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 747

تحریک جدید - ایک الہی تحریک وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اکتوبر 1987ء اللہ تعالی نے آپ کو دنیا کی تقدیر بدلنے کے لئے چنا ہے خطبہ جمعہ فرموده 02 اکتوبر 1987ء گزشتہ مرتبہ جب مجھے امریکہ آنے کی توفیق ملی تھی ، یہ 1978ء کے وسط کی بات ہے۔گویا تقریبا نو سال گزر چکے ہیں۔گزشتہ مرتبہ اگر چہ میر اسفر ایک انفرادی حیثیت سے تھا لیکن طبعاً جماعت کی محبت کے نتیجے میں کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، جس میں کسی جماعت سے ملاقات ہو سکتی ہو اور نہ کی ہو۔چنانچہ اس کے نتیجے میں مجھے تفصیلاً اس زمانے میں جو موجود جماعتیں تھی ، ان میں سے بھاری اکثریت سے تعارف حاصل ہوا۔اور شاید ایک یاد و مقامات ایسے تھے، جہاں جماعت تو تھی لیکن مجھے جانے کا موقع نہ مل سکا۔اور جہاں بھی گیا، وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے انفرادی طور پر بھی دوستوں سے واقفیت کی توفیق ملی اور زیادہ قریب سے یہاں کے مسائل کو سمجھنے کی بھی توفیق ملی۔اگر چہ اس سفر میں ابھی مجھے امریکہ پہنچے ہوئے صرف دو روز ہوئے ہیں، اس لئے تفصیلاً موازنہ تو میں نہیں کر سکتا۔یہ تو سفر جوں جوں آگے بڑھے گا، زیادہ موقع ملے گا، دوستوں سے ملنے کا تفصیل سے ان کے حالات معلوم کرنے کا، ان کے چہرے سے اندازے لگانے کا۔اس وقت نسبتا زیادہ قطعی طور پر میں موازنے کا اہل ہو سکوں گا۔لیکن سر دست یہ خوش کن پہلو تو بہت ہی ظاہر وباہر ہے کہ گزشتہ دورے کے مقابل پر آج امریکہ کی جماعتوں کو بہت زیادہ مستحکم مراکز حاصل ہو چکے ہیں اور بالعموم نظام جماعت سے وابستگی کے معیار میں بھی نمایاں اضافہ معلوم ہوتا ہے۔بہت سے ایسے چہرے ہیں، جو آج میں دیکھ رہا ہوں، جو میرے لئے اس پہلو سے نئے ہیں کہ گزشتہ سفر میں وہ دکھائی نہیں دے رہے تھے۔اس کی کئی وجوہات ہیں۔ان میں سے ایک تو یہ بھی ہے کہ میرا پہلا سفر محض انفرادی حیثیت سے تھا۔اور باہر کے رہنے والے دوستوں کے لئے نہ ضروری تھا، نہ ان کے دل میں کوئی طبعی خواہش تھی کہ وہ سفر کر کے تشریف لائیں اور جہاں میں جمعہ ادا کروں ، وہاں وہ بھی ادا کریں۔اس لئے طبعی طور پر خلیفہ وقت کے دورے اور ایک عام احمدی کے دورے کے اندر زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔747