تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 725 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 725

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبه جمعه فرموده 21 اگست 1987ء دیں کہ ان کے اپنے ملک میں آکر وہ امن بر باد کرنے کی کوشش کریں۔اور پھر یہ توقع رکھیں کہ امن بر باد نہیں ہوگا۔یہ ضروری نہیں ہوا کرتا کہ ایسے واقعات حکومتوں کی براہ راست سازش کے نتیجے میں ہوں۔لیکن یہ تو قطعی بات ہے کہ ایک حکومت ایسی ہے، جس نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ آپ کے خلاف گند اور جھوٹ پھیلانے کے لئے کرائے کے مولوی استعمال کرے گی اور دنیا میں ہر جگہ کرے گی اور باقاعدہ کرائے کے مولوی بھجوائے جاتے ہیں ہر جگہ۔ہالینڈ میں بھی آتے رہے ہیں۔اس لئے آپ بغیر کسی تردد کے یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ ان کا پھیلایا ہو فتنہ اور فساد ہے، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ ہوا ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔اور کن لوگوں نے کیا ؟ یہ ہم نہیں جانتے۔یہ بھی ممکن ہے کہ علماء کی ایسی تقریروں کے نتیجے میں ایک سر پھرا آدمی اپنے طور پر ہی مشتعل ہو جائے اور کوئی ایسی حرکت کر بیٹھے۔ہو سکتا ہے، اس کے پیچھے کوئی سازش نہ ہو۔یہ بھی ممکن ہے کہ ایک نوجوانوں کا گروہ آپس میں مل کر بیٹھے، آج کل ٹیلی ویژن وغیرہ کے ذریعے مختلف قسم کے جرائم کے طریق وغیرہ تو دنیا کو معلوم ہوتے ہی رہتے ہیں، کس طرح کسی کے گھر جب آگ لگائی گئی اور پھر ٹیلی فون کر کے اطلاع دی گئی اور بعض جاہل بے وقوف اس میں اتنی Excitement حاصل کرتے ہیں ان باتوں سے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ایک ہیرو بن جائیں گے۔اگر ہم نے بھی کوئی ایسا واقعہ کیا اور ہم نے بھی بعد میں پولیس کو فون کیا کہ ہم نے یہ کام کر دیا ہے۔تو مذہبی دیوانگی پھیلانے والوں کے متعلق ہم جانتے ہیں، یہ قطعی طور پر ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں کہ وہ لاکھوں روپیہ خرچ کر کے ایسے کرائے کے مولویوں کو دنیا میں ہر جگہ بھجوا کے اشتعال انگیزی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ہم یہ قطعی طور پر جانتے ہیں کہ اس کے نتیجے میں سر پھرے لوگ ایسے واقعات کر دیا کرتے ہیں۔وہ کون ہیں، جنہوں نے کیا ہے؟ واقعہ کوئی پاکستانی ہے یا کوئی سوری نامی یا پھر اور مشخص ہے، اس کے متعلق ہم کچھ نہیں جانتے۔اور ہمیں اپنے بیانات میں ایسی چیزوں سے احتراز کرنا چاہیئے۔جہاں تک تیسرے حصہ کا یعنی ظاہری نقصان کا تعلق ہے۔اس کے متعلق میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آپ کو انشاء اللہ تعالیٰ کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں رہے گا۔یہ بات میں بار بار بیان کر چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ کو جتنا نقصان، جس جہت میں پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے یا کی جائے گی ، اسی جہت میں اس سے دس گنا فضل اللہ تعالیٰ ہمیں عطا فر ما تارہے گا اور فرما رہا ہے۔چند مسجدیں انہوں نے پاکستان میں جلائیں اور شہید کیں، اس کے مقابل پر اتنی سو مساجد ہم نے ایک ہی سال میں تمام دنیا میں بنا دیں۔اس لئے آپ کو بھی میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی مسجد کو جو نقصان پہنچا ہے، اس سے 725