تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 726
خطبه جمعه فرموده 21 اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم بہت زیادہ شاندار، بہت زیادہ وسیع مسجد اب آپ کو وہیں بنا کے دی جائے گی۔اللہ کے فضل کے ساتھ اور اسی کی توفیق کے مطابق۔اس لئے یہ بات تو قطعی ہے کہ ملاں کی بنائی ہوئی تقدیر ہے یا کسی حکومت کے سربراہ کی بنائی ہوئی تقدیر ہے، اس ہر تقدیر پر ہمارے خدا کی تقدیر غالب رہی ہے اور ہمیشہ غالب رہے گی۔ہمیشہ ان کی بنائی ہوئی تقدیروں کو نا مراد کرے گی اور ہمارے حق میں بہتر فضل اور رحمت اور برکتوں کی تقدیر جس طرح پہلے جاری ہوتی رہی ، آئندہ بھی جاری ہوتی رہے گی۔آپ میں سے جن کو جو تو فیق ہے، اس عظیم الشان خدمت میں حصہ لینے کی ، اپنی اپنی توفیق کے مطابق اس میں حصہ ڈالیں تا کہ آپ کو بھی سعادت نصیب ہو۔لیکن میں جانتا ہوں کہ ہالینڈ کی جماعت کی حیثیت مالی لحاظ سے اتنی نہیں ہے کہ دیگر چندوں کے علاوہ وہ اتنے بڑے کام میں حصہ لے سکیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، نقصان جتنا ہوا ہے، اس سے کم سے کم دس گنا زیادہ۔اور جو کم سے کم ہے، اس کا مطلب ہے، یقینا اور بھی زیادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔کم سے کم دس گنا زیادہ وسیع عمارت سے ، دس گنازیادہ بہتر جگہ آپ کو انشاء اللہ تعالیٰ مہیا کر دی جائے گی۔جو آپ کی توفیق سے باہر ہے، وہ دنیا کی دوسری جماعتیں انشاء اللہ تعالی پیش کریں گی۔اس پر بھی میں کوئی معین پابندی نہیں لگانی چاہتا۔حسب توفیق جہاں جہاں بھی دنیا میں یہ خطبہ پہنچے گا، دوست اپنی مرضی سے، اپنے شوق سے خود اس کارخیر میں حصہ لینے کی کوشش کریں گے۔اور جہاں تک ضرورت کا تعلق ہے، مجھے کوئی بھی فکر نہیں کہ ضرورت کہاں سے پوری ہوگی ،انشاء اللہ ضرور پوری ہوگی۔شکر ایک حصہ ایسا ہے، جس میں جماعت ہالینڈ کو حصہ لینا چاہئے۔اور وہ میدان ایسا ہے، جہاں دوسری جماعتیں حصہ لے نہیں سکتیں۔بلکہ خود آپ لے سکتے ہیں۔وہ ہے مسجد کی تعمیر کے دوران، جولوگ آپ میں سے فارغ ہیں، وہ وقار عمل کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں۔جو لوگ کوئی فن جانتے ہیں، جس کا تعمیر سے تعلق ہے، وہ فن مسجد کی خدمت میں پیش کریں۔کچھ Supervision کے کام بھی ہوں گے۔کچھ دوسرے ایسے کام ہوں گے، جن میں جماعت کی وقت کی اور جسمانی قربانی کے نتیجے میں ہمارا بہت سارا روپیہ بیچ سکتا ہے۔باقی دنیا میں جماعتیں اسی طرح کر رہی ہیں اور غیر معمولی بچت کا موجب بنتی ہے، ان کی محنت۔اور اس محنت کے ساتھ جو خلوص وابستہ ہوتا ہے، اس سے کاموں میں بہت برکت پڑتی ہے۔انگلستان میں ہم نے بارہا یہ تجربہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بعض دفعہ جو مارکیٹ کے تخمینے تھے، ان سے پانچویں حصے پر ایک عمارت تعمیر ہو گئی۔کیونکہ وہاں کے خدام، انصار اور خواتین نے بہت اپنے 726