تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 696 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 696

خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم فضل فرمایا کہ یہ جو سال گزر رہا ہے، اس میں یہ رقم بڑھ کر 24 کروڑ 31لاکھ ہو چکی ہے۔چند سال پہلے میں نے یہ اعلان کیا تھا 1953ء کی تحریک کے بعد عبدالرحیم اشرف مدير المنبر نے ایک مضمون لکھا اور بڑے احساس ناکامی کے ساتھ اس بات کا ذکر کیا کہ ” 1953ء کے عظیم تر ہنگاموں کے باوجود قادیانی جماعت اس کوشش میں ہے کہ اس کا57-1956ء بجٹ 25لاکھ روپیہ تک پہنچ جائے۔یہ 53ء کے بعد کا ان کا تبصرہ ہے۔اس سے آپ اندازہ کریں کہ اس وقت آپ کہاں کھڑے تھے۔1953ء میں جماعت نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ بعید نہیں کہ کچھ عرصے تک جماعت کا بجٹ پچیس لاکھ تک پہنچ جائے۔اس کا ذکر کرتے ہوئے میں نے جماعت کو بتایا تھا کہ میں تو امید کر رہا ہوں کہ آئندہ دو تین سالوں کے اندر یہ بجٹ پچیس کروڑ تک پہنچ جائے گا۔تو آپ دیکھ لیں کہ خدا کے فضل کے ساتھ کہ عین اسی سال جس میں ہم اس وقت پہنچے ہوئے ہیں، بیرون کا یہ بجٹ جو تین سال پہلے 13 کروڑ تھا، اب یہ 24 کروڑ 31لاکھ ہو چکا ہے۔اس میں قرآن کریم کی خاطر پیش کئے ہوئے وعدے اور ادا شدہ رقمیں شامل نہیں ہیں۔اگر ان کو شامل کر لیں تو یہ صرف بیرون کا بجٹ آج پچیس کروڑ تک پہنچ چکا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس تیزی کے ساتھ جماعت کو ہر جہت میں ترقی نصیب ہورہی ہے اور یہ ترقی صرف رو پوؤں میں نہیں جانچی جائے گی۔اس کے پیچھے جو خلوص ہے، جماعت کی جو محبت ہے، جو قربانی کی روح ہے، وہ ہے، جو قدر کے لائق ہے۔ان چھپیں کروڑوں میں چند غریبوں کے چند روپے بھی شامل ہیں۔جو عجیب شان کے ساتھ خدا کی نگاہ میں چمک رہے ہیں، اس لئے جب میں پچیس کروڑ کی بات کرتا ہوں تو عمومی فضل کے اظہار کے لئے کرتا ہوں۔روپوں سے بحث نہیں ہے۔خدا کے فضلوں سے بحث ہے اس کی عطا سے بحث ہے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ آپ کو بڑی تیزی کے ساتھ بڑی شان کے ساتھ آگے سے آگے بڑھاتا چلا جا رہا ہے۔انگلستان کے رضا کاروں کا میں ذکر کیا کرتا ہوں، اس لئے کہ ان کے لئے خصوصیت سے دعا کی تحریک ہو۔تفصیل سے اب اس کے ذکر کا موقع نہیں رہا لیکن یہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وہاں جماعت کے وہ سارے بوجھ یاذ مہ داریاں، جو امام وقت کی ذات سے وابستہ تھیں اور سینکڑوں آدمی سرانجام دے رہے یہاں آنے کے بعد وہ ساری ذمہ داریاں انگلستان کی جماعت کے مخلصین نے عمومی طور پر اپنے کندھوں پر اٹھالیں ہیں۔اور نہایت عمدگی کے ساتھ ، نہایت ہی خلوص کے ساتھ ، نہایت ہی پیار اور 696