تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 681 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 681

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء اجازت چاہتے ہیں۔چنانچہ میں نے اسی وقت شکریہ کے ساتھ ان کی یہ پیش کش قبول کر لی۔یہ سولہ ایسے تراجم ہیں، جن کے اخراجات بعض احمدی دوستوں، جماعتوں یا خاندانوں کے سپرد ہو چکے ہیں۔گزشتہ سال میں نے بھی اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ میں اپنے والد مرحوم حضرت فضل عمر کی طرف سے اور اپنی والدہ مرحومہ کی طرف سے ایک قرآن کریم کا خرچ پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔مشکل یہ پڑی کہ اہم زبانیں نکلتی جارہی تھیں اور مجھے گھبراہٹ شروع ہوگئی کہ یہ نہ ہو کہ بڑی بڑی زبانیں ساری نکل جائیں۔اس سال خدا نے یہ توفیق عطا فرما دی ہے اور چینی زبان کا قرآن کریم کا ترجمہ انشاء اللہ حضرت فضل عمر اور میری والدہ محترمہ کی طرف سے شائع کرنے کے لئے خرچ میں جماعت احمدیہ کو پیش کر رہا ہوں۔اس سلسلے میں ایک دلچسپ بات یہ بیان کرنے کے لائق ہے اور اسی لئے میں نے یہ تمہید بیان کی ہے۔جب میں نے یہ فیصلہ کیا، اس وقت میرے ذہن میں یہ بات نہیں تھی۔مگر اس کے دوسرے ہی دن عثمان چینی صاحب نے حضرت بانی سلسلہ کا یہ اقتباس میرے سامنے رکھا اور کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس میں آپ بے اختیار تھے، یہ زبان آپ ہی کے حصے میں آئی تھی۔اور یہ زبان حضرت فضل عمر اور آپ کے خاندان ہی کی طرف سے شائع ہونے والی زبان تھی۔کیونکہ حضرت بانی سلسلہ حقیقۃ الوحی میں فرماتے ہیں:۔مگر یہ تو یقینی اور مشہود و محسوس ہے کہ اکثر مائیں اور دادیاں ہماری مغلیہ وو خاندان سے ہیں اور وہ صینی الاصل ہیں، یعنی چین کی رہنے والی“۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 209 حاشیہ) تو ماؤں کی طرف سے ہمارا چین سے تعلق تھا۔اور حضرت بانی سلسلہ چونکہ اس قوم میں سے پیدا ہوئے تھے، اس لئے خدا تعالیٰ کی تقدیر نے شاید یہی پسند فرمایا۔میں یہی حسن ظن رکھتا ہوں کہ آپ ہی کے خاندان کو یہ توفیق ملے کہ چین کی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کر کے ان کے سامنے پیش کیا جائے۔مندرجہ ذیل زبانوں کے لئے ابھی تک کوئی وعدہ موصول نہیں ہوا۔اگر کوئی خاندان یا کوئی افراد، خدا کے فضل سے توفیق پائیں یا بعض جماعتیں، تو ان کے لئے دعوت عام ہے۔یہ زبانیں ہیں۔اڑیا، ٹرکش، نارو بچین ، فانی، پشتو، پوش، تامل، ملائی تو الو، چیک، ہینڈے، کنڑی، گجراتی ، پرتگالی سویڈش اور آسامی“۔حضور کا خطاب جاری تھا کہ بیچ میں حضور نے یہ اعلان فرمایا کہ وو چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی کی طرف سے یہ پیغام ملا ہے کہ وہ کراچی کی جماعت کی طرف سے گجراتی زبان میں ترجمہ قرآن کریم کا خرچ پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنا 681