تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 679 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 679

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء ہوئے ہیں۔اس وقت رشین قرآن کریم پریس میں موجود ہے اور عنقریب چند دنوں تک اس کی طباعت مکمل ہونے والی ہے۔سپینش ترجمے کی کمپوزنگ شروع ہو چکی ہے۔مزید دس تراجم قرآن کریم بھی طباعت کے لئے تیار ہیں اور ان پر نظر ثانی وغیرہ کا آخری کام ہو رہا ہے۔جس کے بعد وہ پریس میں چلے جائیں گے۔ان کے علاوہ بائیں نئی زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ ہو رہا ہے، جو مختلف مراحل پر ہے۔اس کے علاوہ سر یوکریٹ اور یونانی زبان میں بھی کام کا پروگرام تھا مگر ابھی تک ان کے مترجم نہیں ملے۔یہ بھی انشاء اللہ تعالی مل جائیں گے تو ان کو شامل کر کے آئندہ سال کے اختتام سے پہلے خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم 50 زبانوں میں قرآن کریم کے پورے تراجم شائع کرنے کی توفیق پائیں گے۔جو غیر مطبوعہ تراجم قرآن مکمل ہیں، ان کی فہرست یہ ہے۔سویڈش، سانٹو ، ہاؤسا، البانین، کورین، اڑیا، کیکویو کیکمبا، بنگلہ، پرتگالی۔جوزیر ترجمہ ہیں، وہ بائیس ہیں۔مینڈے، آسامی، سندھی، ، پولش، جاپانی، ٹرکش ، چینی ، کنڑی، ملیالم، تامل، گجراتی، ویت نامی، نارویجین ، مراٹھی، تلگو، پشتو اور غور ملائی، توالو، فارسی ، چیک (چیکوسلواکیہ کی زبان) سرائیکی، سر بوکریٹ، اس زبان کے ایک عالم حال ہی میں ملے ہیں اور وہ یہاں سے وعدہ بھی کر کے گئے تھے کہ ترجمہ کریں گے۔ان کی رپورٹ نہیں آئی لیکن امید ہے کہ ترجمہ شروع ہو چکا ہوگا۔یونانی زبان میں ہمیں ابھی تک مترجم نہیں مل سکا۔یہ مشکل پڑ رہی ہے کہ یہاں آرتھوڈوکس چرچ سے تعلق رکھنے والے بہت متعصب ہیں اور جو انگریزی اور یونانی جانتے بھی ہیں، جب ان کو پتہ چلتا ہے کہ قرآن کریم کا ترجمہ کروانا ہے تو صاف انکار کر دیتے ہیں۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کا بھی کوئی سامان پیدا فرمائے۔اس ضمن میں، میں آپ کو ایک اور بات سے مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کے تراجم کے ساتھ ساتھ ہی میں نے تحریک کی تھی کہ جن دوستوں کو خدا توفیق بخشتا ہے کہ وہ قرآن کریم کا پورا تر جمہ خود شائع کرائیں یا جن خاندانوں کو یہ توفیق بخشتا ہے، وہ اپنے نام پیش کریں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس تحریک پر لبیک کہتے ہوئے ، آج تک جن احباب نے بعض زبانوں میں قرآن کریم شائع کرانے کے سلسلہ میں اپنے نام پیش کر دیئے ہیں، ان کی فہرست میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں تا کہ ان کے لئے خصوصیت سے دعا کی تحریک پیدا ہو۔یاد رکھیں کہ ایک ترجمہ قرآن کے شائع کرنے کے لئے بھیس سے پینتیس ہزار پاؤنڈ تک درکار ہوتے ہیں۔اور مقصد یہ ہے کہ جب ایک دفعہ قرآن کریم شائع ہو کر مارکیٹ میں جگہ پا جائے اور اس کی اشاعت کا خرج واپس آجائے تو ان خاندانوں یا ان ناموں کی طرف سے 679