تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 673
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء خدا کے فضل سے بہت سے نوجوان جو پہلے معمولی سی دلچسپی رکھتے تھے یا دور کا تعلق رکھتے ، خدا کے فضل سے بڑے ہی اچھے خدمت کرنے والے، قربانی کرنے والے نوجوانوں میں تبدیل ہو گئے۔چنانچہ نیم مہدی صاحب نے جو کینیڈا کے مربی انچارج ہیں، دورے کے بعد ایک واقعہ لکھا۔وہ لکھتے ہیں کہ ایک نوجوان کے بارے میں، میں ہمیشہ سوچا کرتا تھا کہ یہ نو جوان ، جس کے والد فوت ہو چکے ہیں، ضائع ہو چکا ہے۔لیکن اس دورے کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس میں یہ شاندار تبدیلی پیدا ہوئی کہ خود اس نوجوان نے بتایا کہ دوستوں کی وہ مجالس، جن سے جان چھڑانی مشکل تھی ، اس دورے کے بعد مجھے ان سے اچانک نفرت پیدا ہوگئی اور اب میں جماعت کی کتب کو بڑے شوق سے پڑھتا ہوں۔اور میرے دل میں جماعت کی خدمت کی ایک لگن پیدا ہوگئی ہے۔چنانچہ نیم مہدی صاحب لکھتے ہیں کہ اس کا یہ بیان درست ہے، اس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی پاک تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔اخبارات کے ذریعے کینیڈا میں ساڑھے تین ملین افراد (35لاکھ افراد ) کو اس دورے کے دوران احمد بیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔اور ریڈیو کے ذریعہ دولاکھ کو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ چھ لاکھ کو۔یادرکھیں کی کینیڈا کی کل آبادی 25 ملین (ڈھائی کروڑ) ہے۔اس لحاظ سے اتنی بڑی تعداد کو اس تھوڑے سے عرصے میں پیغام پہنچانا، خدا کے فضل سے ایک بہت ہی بڑی کامیابی ہے۔سوئٹزر لینڈ میں حال ہی میں جو دورہ کیا ، اس کو بھی خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے رحمتوں کے پھل لگائے اور کئی پھلوں سے وہ بہت کامیاب ثابت ہوا۔وہاں کے یونیورسٹی آف زیورک کے ایک پروفیسر ہیں، کرل بینکن ، انہوں نے یونیورسٹی آف زیورک میں میرے ایک لیکچر کا انتظام کیا۔جس کا موضوع تھا، TRUTH,RATIONALISM,REVELATION AND KNOWLEDGE (یعنی سچائی ، عقل، الہام اور علم ) یہ عنوان مقرر کرنے کی وجہ یہ بنی کہ میں جب اس سے پہلی دفعہ سوئٹزر لینڈ کے دورے پر گیا تو اخباری نمائندوں میں سے بعض نے میری توجہ اس طرف مبذول کروائی کہ کثرت کے ساتھ ہمارے نوجوان (یعنی سوئٹزر لینڈ کے نوجوان ) دہر یہ ہو چکے ہیں۔اس نے کہا کہ آپ جو کہتے ہیں کہ دین کی خدمت کر رہے ہیں، پہلے ہمارے نوجوانوں کو تو سنبھالو، خدا کا تو قائل کرو۔اور یہ روایک شدید بیماری کی طرح پھیل گئی ہے۔اور انہوں نے بتایا کہ ہمیں خطرہ ہے کہ آئندہ دس، بارہ سال کے اندر سوئٹزر لینڈ مستقلاً دہر یہ ہو چکا ہوگا۔اس پر مجھے بڑی فکر پیدا ہوئی۔میں نے انہیں کہا کہ میری طرف سے یہ پیغام دے دیں کہ جماعت احمد یہ اس چیلنج کو قبول کرتی ہے اور اگر دیگر مذاہب بھی اس میں حصہ لیں تو ہم مل 673