تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 59 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 59

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ مغربی جرمنی کو ان کے ساتھ بھر پور تعاون کی توفیق حاصل ہورہی ہے اور فی سبیل اللہ، اطاعت اور تعاون على البر والتقوی کے بہترین نمونے آپ دکھا رہے ہیں۔ان سب باتوں پر جب میں نظر ڈالتا ہوں تو جرمنی کی جماعت کے لئے غیر معمولی محبت اپنے دل میں پاتا ہوں۔اور طبعی جوش کے ساتھ ایک پہاڑی چشمہ کی طرح جماعت احمدیہ جرمنی کے مردوزن طفل و جوان کے لئے دل سے دعاؤں کے دھارے ابلتے ہیں۔اللہ آپ پر ہمیشہ اپنے فضلوں کی بارش برسائے اور آپ کا حامی و ناصر ہو۔آپ کے تھوڑے کئے کو بھی بہت بنادے، آپ کی معمولی کوشش کو بھی بکثرت بہترین دائی اور شیریں انمار عطا فرمائے۔آپ ہمیشہ اپنے رب سے راضی رہیں اور آپ کا رب ہمیشہ آپ سے راضی رہے۔یار رکھیں کہ جرمن قوم میں ( دین حق ) کا روحانی انقلاب بر پا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے آج آپ کو چن لیا ہے۔اور یہ عظیم تاریخی سعادت آپ کے نصیب میں رکھ دی ہے۔اگر جرمنی کی ساری جماعت ( دعوت الی اللہ ) میں منہمک ہو جائے تو دیکھتے دیکھتے اس ملک میں حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہونے لگیں گی۔اور اپنی آنکھوں سے آپ یہ نظارہ دیکھ لیں گے کہ فوج در فوج جرمن ( دین حق) میں داخل ہورہے ہیں۔یہ ایک ایسی فوز عظیم ہے کہ اس کے حصول کے لئے آپ کے دلوں میں بے قرار تمنائیں مچلنی چاہئیں۔اور ( دین حق کی دعوت ) کے جوش سے دلوں میں اک آگ سی لگ جانی چاہیے۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔اور خدا کرے کہ آپ کو پہلے سے بڑھ کر دعاؤں کی توفیق ملے۔اور آپ کی دعائیں آسمان پر ایک تہلکہ مچادیں۔اور آپ کی مقبول دعاؤں کا شور سرزمین جرمنی میں ایک روحانی قیامت برپا کر دے۔اور وہ ماجراجو سرزمین عرب میں گزرا تھا، غلامان محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں سے جرمنی کی سرزمین پر بھی گزر جائے۔وہ ماجرا کیا تھا؟ حضرت (بانی سلسلہ ) فرماتے ہیں:۔۔۔۔وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گزرا کہ لاکھوں مردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے اور آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری ہوئے اور دنیا میں یکدفہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا۔کچھ جانتے ہو کہ وہ کیا تھا ؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دعائیں ہی تھیں، جنہوں نے دنیا میں شور مچادیا۔اور وہ عجائب باتیں دکھلا ئیں کہ جو اس امی، بے کس سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں۔اللهم صل وسلم و 59